ای پورٹل کے ذریعے طلباء کے لیے آسانی اور سہولت فراہم کرنے کی کاوشیں

ای پورٹل کے ذریعے طلباء کے لیے آسانی اور سہولت فراہم کرنے کی کاوشیں

ای پورٹل کے ذریعے طلباء کے لیے آسانی اور سہولت فراہم کرنے کی کاوشیں

وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ ادائیگی بھی آن لائن کی جائے گی، طلباء کو میل کے ذریعے سرٹیفیکیٹ بھیجا جائے گا۔

منگل کے روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ایکوئیلنس سرٹیفکیٹس کے اجراء کے لیے ای پورٹل اور موبائل ایپلیکیشن کے آغاز کا اعلان کیا۔ شفقت محمود نے کہا کہ اس اقدام سے بہت زیادہ مشکل عمل کو آسان بنایا جائے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ اس سے قبل طلباء انٹر بورڈ کمیٹی کے چیئرمین کے آفس میں درخواست دیتے تھے اور لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے رہتے تھے، یہ بہت بوجھل اور تھکادینے والا عمل تھا، طلباء کو اس عمل کے دوران اپنی اہم دستاویزات کے کھوجانے کا خدشہ بھی ہوتا تھا مگر اب یہ سارا نظام آسان کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیئے: عمران خان اسٹوڈنٹس کی سن لو، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

انہوں نے کہا کہ اب مقامی اور بین الاقوامی بورڈ سے ملاقاتوں کے بعد ہم نے ایکوئیلنس [سرٹیفکیٹ] کے لیے ایک آن لائن سسٹم قائم کیا ہے جس سے طلباء کو بڑی آسانی ہوگی اور اپنے کام کروانے میں مدد ملے گی۔

شفقت محمود نے کہا ایک طالب علم آن لائن درخواست بھیج سکتا ہے تاکہ اسے چل کر کہیں نہ جانا پڑے اور ادائیگی بھی آن لائن کردی جائے گی، شفقت محمود نے مزید کہا کہ اگر کوئی چاہتا ہے تو دستی یعنی مینوئل نظام بھی موجود ہے جو لوگ اس کے لیے انتخاب کرنا چاہیں وہ کرسکتے ہیں۔

اس سلسلے میں ایک سب سے بڑی سہولت یہ ہے کہ آن لائن درخواست کی پیشرفت کا سراغ لگایا جاسکے گا۔ آئی بی سی سی بعد میں طالب علم کو سرٹیفکیٹ بھیجے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں یہ سند (سرٹیفکیٹ) پی ڈی ایف فارمیٹ میں بھی دستیاب ہوگی۔

مزید پڑھیئے: میٹرک کا ایک اور پرچہ سوشل میڈیا پر آوٹ

وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ یہ پیشرفت نے نوجوانوں کی سہولت اور عوام کے لیے عمل آسان بنانے کے لیے ایک انقلابی تبدیلی کا اشارہ ہے۔

انہوں نے آئی بی سی سی، وزارت کے دیگر عہدیداروں، مقامی اور بین الاقوامی تعلیمی بورڈز اور دیگر افراد کو جو اس نظام کو چلانے اور اس کے فروغ میں شامل ہیں ان سب کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے دیر پا اثرات مرتب ہوں گے اور ہم تعلیمی نظام اور امتحان کے مجموعی نظام کو بہتر بنانے اور طلبہ کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے اسی طرح کے مزید اقدامات کی امید کرتے ہیں۔

اس سے قبل 7 جون کو آئی بی سی سی نے عوام کے لیے تصدیق (اٹیسٹیشن) اور ایکوئلینس کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کو مربوط کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو