پنجاب کے 13 ملین اساتذہ کا ڈیٹا آن لائن پورٹل پر اپ لوڈ

پنجاب کے 13 ملین اساتذہ کا ڈیٹا آن لائن پورٹل پر اپ لوڈ

پنجاب کے 13 ملین اساتذہ کا ڈیٹا آن لائن پورٹل پر اپ لوڈ

ای پروجیکٹ کے تحت پنجاب میں 378،933 اساتذہ کا ڈیٹا آن لائن پورٹل پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے، ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر مجموعی طور پر 13 ملین اساتذہ کی معلومات، دستاویزات اپ لوڈ کی گئی ہیں۔

مستقبل قریب میں صوبے کے تمام اساتذہ کا ڈیٹا منتقل اور آن لائن پوسٹ کیا جائے گا جبکہ پنشن اور ریٹائرمنٹ کا نظام بھی مکمل طور پر آن لائن کردیا گیا ہے۔

اس عمل کے بعد اساتذہ کو اب کسی بھی کام کے لیے تعلیمی دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ ان کے بارے میں تمام سوالوں کے جوابات گھر میں ہی مل جائیں گے۔

مزید پڑھیئے: امتحانات منسوخ نہیں ہوں گے، شفقت محمود کی وضاحت

اساتذہ کی بنین الضلاع اور صوبوں میں تبادلے کی درخواستیں بھی 10 جولائی سے آن لائن وصول کی جائیں گی۔

اساتذہ کو ان کے پروفائلز کے الگ الگ پاس ورڈ اور کوڈ جاری کردیئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ وعدہ بھی کیا گیا ہے کہ اساتذہ کے ای پروفائل میں رازداری کا عمل برقرار رہے گا۔

اساتذہ کی تنظیم کے رہنماؤں محمد شفیق بھلوالیہ اور بشارت اقبال راجہ نے اساتذہ کے ای پروفائل سسٹم کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام نے تعلیمی دفاتر میں اساتذہ خصوصاً خواتین اساتذہ کی تذلیل کا عمل روک دیا ہے۔

(یہ خبر ایکسپریس ٹریبیون کی 6 جولائی 2021 کی اشاعت سے اخذ کی گئی ہے)  

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو