کیمسٹری کا نوبل انعام دو سائنسدانوں نے مشترکہ طور پر جیت لیا

کیمسٹری کا نوبل انعام دو سائنسدانوں نے مشترکہ طور پر جیت لیا

کیمسٹری کا نوبل انعام دو سائنسدانوں نے مشترکہ طور پر جیت لیا

بینجمن لسٹ اور ڈیوڈ میک ملن دونوں سائنسدان 53 سال کے ہیں اور 10 ملین کرونر ($ 1.1 ملین ، ایک ملین یورو) کے انعام کو آپس میں شیئر کریں گے۔

 

جرمنی کے بینجمن لسٹ اور امریکہ کے ڈیوڈ میک ملن نے بدھ کے روز کیمسٹری کے شعبے میں نوبل انعام جیتا جو ان کی سالماتی تعمیر (مالیکیولر کنٹرکشن ) کے لیے ایک مخصوص نئے آلے کو تیار کرنے میں کامیابی کے لیے دیا گیا ہے۔

ان دونوں سائنسدانوں کو مالیکیولر کنسٹرکشن کے عین مطابق نئے آلے کی ڈیولپمنٹ کے لیے دیا گیا، جسے آرگنوکاٹالیسس کا نام دیا گیا ہے۔

مزید پڑھئے: دیر میں زلزلے سے اسکول کی عمارت بری طرح متاثر

نوبل کمیٹی نے خبر رساں ادارے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس آلے کی تخلیق نے دواسازی کی تحقیق کے میدان پر بہت زیادہ اثر ڈالا ہے اور اس نے کیمسٹری کے شعبے کو سرسبز کر دیا ہے۔

لسٹ اور میک ملن 10 ملین کرونر (1.1 ملین ڈالر، ایک ملین یورو) کے انعام کو آپس میں شیئر کریں گے۔

رائٹرز کے مطابق ، میک ملن امریکہ کی پرنسٹن یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں جبکہ لسٹ جرمنی میں میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ میں ڈائریکٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز کی نوبل کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ بہت سے تحقیقی شعبے اور صنعتیں کیمیا دانوں کی ذہانت پر انحصار کرتی ہیں جو لچکدار اور پائیدار مواد بناسکتے ہیں، بیٹریوں میں توانائی ذخیرہ کرسکتے ہیں یا بیماریوں کو بڑھنے سے روک سکتے ہیں۔

اس کام میں کیٹالسٹس کی ضرورت ہوتی ہے، جو بذات خود مادے ہیں اور حتمی مصنوعات کا حصہ بنے بغیر کیمیائی رد عمل کو کنٹرول کرتے ہیں اور اس عمل کو تیز کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوبل انعام جیتنے والے کیمیادانوں کے کام سے پہلے، سائنسدانوں کا خیال تھا کہ کیٹالسٹس کی صرف دو اقسام تھیں جنہیں ہم دھاتوں اور انزائم کے نام سے جانتے ہیں۔

مزید پڑھئے: پی ایم سی نے ایم ڈی کیٹ کا عبوری نتیجہ روک دیا

 سن 2000 میں ان محققین نے ایک دوسرے سے الگ رہتے ہوئے آزادانہ طور پر کام کرتے ہوئے، ایک تیسری قسم تیار کی جسے غیر متناسب آرگنکوٹالیسس کہا جاتا ہے، جو چھوٹے نامیاتی مالیکیولز پر انحصار کرتا ہے۔

اس سال کیمسٹری کے شعبے میں نوبل انعام کے اعلان سے پہلے تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ یہ میدان بے حد وسیع تھا۔

  کلیریویٹ کے مطابق جو ممکنہ نوبل انعام یافتگان کی فہرست کو مینٹین کرتا ہے، سائنسی مقالوں میں ان کو ملنے والے ہزاروں حوالوں کو دیکھتے ہوئے ، کیمسٹری میں انعام کے لیے 70 سے زیادہ محققین کے پاس وہ چیزیں ہیں جن پر غور کیا جانا چاہیے۔

پچھلے سال نوبل انعام، جین ایڈیٹنگ کی تکنیک جسے سی آر آئی ایس پی آر، سی اے ایس نائن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، تیار کرنے کے لیے فرانسیسی خاتون ایمانوئیل چارپینٹیئر اور امریکا کی جینیفر ڈوڈنا کو دیا گیا، اسے ڈی این اے اسنیپنگ سیزرز کہا جاتا ہے۔

دوسری جانب نوبل سیزن جاری ہے جس میں جمعرات کے روز ادب کے لیے انعام پانے والوں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا جبکہ جمعہ کے روز امن کے شعبے میں نوبل پانے والوں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ نوبل سیزن کے آخری روز یعنی 11 اکتوبر کو معاشیات کے شعبے میں انعام پانے والوں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو