کورونا وائرس: آئی یو بی کے تمام کیمپس 4 ہفتوں کے لیے بند

کورونا وائرس: آئی یو بی کے تمام کیمپس 4 ہفتوں کے لیے بند

کورونا وائرس: آئی یو بی کے تمام کیمپس 4 ہفتوں کے لیے بند

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے انسٹی ٹیوٹ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 16 نومبر سے اپنے تمام کیمپس کو چار ہفتوں کے لیے بند کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا کی بڑھتی ہوئی لہر اسلام آباد کے مزید 5 تعلیمی ادارے سیل

آئی یو بی کے تعلقات عامہ کے ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں یونیورسٹی کے کیمپس بند کرنے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں جاری امتحانات کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے فائنل ٹرمز کا امتحان لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: این اے وی ٹی ٹی سی نے ہنرمند ٹریننگ پروگرام متعارف کرادیا

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تمام عملے کو معمول کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دینے کو کہا گیا ہے۔

یونیورسٹی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ بی اے، بی ایس سی، ایم اے اور ایم ایس سی کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو