کووڈ 19: پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع کا بھی امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ

کووڈ 19: پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع کا بھی امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ

کووڈ 19: پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع کا بھی امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ

حکومت پر طلباء اور والدین کی جانب سے امتحانات منسوخ کرنے کے بڑھتے ہوئے دباؤ کی صورتحال کے درمیان پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع نے بھی کیمبرج کے امتحانات لینے کے حکومتی فیصلے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے سوشل میڈیا پر جاری احتجاج میں شمولیت اختیار کرلی جبکہ ملک میں کوویڈ کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: گورنر پنجاب کا نصاب میں سے اسلامی تعلیمات نکالنے کا سخت نوٹس

گلوکارہ نے ان طلباء کی ایک ٹوئیٹ کو ری شیئر کیا ہے جو حکومت سے امتحانات منسوخ کرنے کی التجا کررہے ہیں کیونکہ ان کے امتحانی سینٹرز میں کورونا وائرس سے بچائو کے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار(ایس او پیز) پر عمل نہیں کیا جارہا۔

ایک طالب علم نے سوشل میڈیا پر امتحانی مرکز کے باہر ایک پُرہجوم علاقے کی تصویر شیئر کی جہاں سیکڑوں افراد (بظاہر) امتحانی سینٹر سے طلباء کو لینے کے لیے جمع تھے۔

عاشر وجاہت نامی ایک طالب علم نے ٹوئٹر پر لکھا کہ یہ اس مرکز کے باہر کا منظر ہے جہاں میں نے ایک گھنٹہ پہلے اپنا انگریزی جنرل پیپر دیا تھا۔ ایس او پیز کہاں ہیں؟ وہ سماجی فاصلہ کہاں ہے جس کا ہم سے وعدہ کیا گیا تھا؟

مزید پڑھیں:  پاکستان میں ‘امتحانات منسوخ کریں’ کے ٹرینڈ نے این سی او سی پر دباؤ بڑھادیا

اپنی ٹوئیٹ میں انہوں نے امتحانات کو منسوخ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے ان امتحانات کو منسوخ کردینا چاہیے۔

اس پوسٹ کو میشا شفیع نے اپنے اکائونٹ سے ری شیئر کیا اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں شفقت محمود کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ یہ کیوں کررہے ہیں؟

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو