کورونا کی بڑھتی ہوئی لہر اسلام آباد کے مزید 5 تعلیمی ادارے سیل
کورونا کی بڑھتی ہوئی لہر اسلام آباد کے مزید 5 تعلیمی ادارے سیل
کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 5 تعلیمی ادارے سیل کردئیے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلامآباد کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے ایک تعلیمی ادارے کو دوبارہ سیل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: این اے وی ٹی ٹی سی نے ہنرمند ٹریننگ پروگرام متعارف کرادیا
جاری اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز مارگلہ کیمپس ایف 7 فور میں کورونا کے 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز لکھوال میں 2 کیسز، اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز نلور میں 2 کیسز، اسلام آباد ماڈل اسکول فار گرلز جی ٹین ون میں 2 کیسز اور اسلام آباد ماڈل اسکول فار بوائز جی 7 میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں: ایس ایس سی کے خصوصی امتحانات برائے 2020 میں 13 اعشاریہ 57 فیصد امیدوار کامیاب
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق کورونا کیسز رپورٹ ہونے والے تمام تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ کورونا کیسز کے باعث اب تک اسلام آباد میں 79 تعلیمی ادارے سیل کیے جا چکے ہیں۔