امتحانی مراکز کے باہر کووڈ سے بچائو کے اقدامات ناکافی ہیں، شفقت محمود
امتحانی مراکز کے باہر کووڈ سے بچائو کے اقدامات ناکافی ہیں، شفقت محمود
وفاقی وزیر برائے تعلیم کا کہنا ہے کہ امتحانات اور تازہ ترین کورونا اسپریڈ رپورٹس پر آج این سی او سی کے خصوصی اجلاس میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیر تعلیم شفقت محمود نے منگل کے روز کہا کہ امتحانی مراکز کے باہر کووڈ سے بچائو کے اقدامات اور گائیڈ لائنز پر عمل کی صورتحال بہت خراب ہے جبکہ امتحانات کے انعقاد کے لیے سخت ایس او پیز پر عمل کرنے کی شرط اولین ہے۔
تعلیم کے وزیر نے ایک ٹوئٹ میں اعلان کیا کہ آج سہ پہر کو ہونے والے این او سی سی کے خصوصی اجلاس میں کورونا کی تباہ کاریوں پر تازہ ترین رپورٹس پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
گزشتہ روز وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ وہ طلبہ جو وبائی مرض میں اضافے کی وجہ سے مئی ، جون کے آنے والے کیمبرج امتحان کو ملتوی کرنا چاہتے ہیں، وہ اسی فیس کے ساتھ اکتوبر نومبر کے سائیکل میں جاسکتے ہیں جو پہلے ہی ادا کردی گئی تھی۔
وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کے ذریعہ فراہم کردہ ایک معاون دستاویز بھی شائع کی جس میں طلباء کو سہولیات فراہم کرنے والے مختلف منظرناموں کے جوابات دیئے گئے ہیں۔ دستاویز کے مطابق کچھ نصابوں میں امیدوار اس حصے کو اس انداز میں لے سکتے ہیں جس کا انتظام آسان ہے۔ مثال کے طور پر اے ایس اور اے لیول، آرٹ اینڈ ڈیزائن کے امیدوار تین کے بجائے ایک پیس آف کورس ورک تیار کرسکتے ہیں۔
اس دستاویز میں مزید کہا گیا کہ اسکول رعایت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں جہاں انہیں لگتا ہے کہ امیدوار کسی بھی وجہ سے نصاب مکمل نہیں کرسکے ہیں، امیدوار کسی جزو کو نہ لینے کا انتخاب کرسکتے ہیں لیکن پھر بھی مجموعی طور پر نصابی گریڈ حاصل کرسکتے ہیں۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ طلباء گریڈ حاصل کرسکتے ہیں، جبکہ کسی وجہ سے وہ کچھ امتحانات سے محروم ہوجاتے ہیں۔ کیمبرج کے مئی ، جون 2021 کی امتحانات کی سیریز میں ان تمام طلبا کو نتائج دیئے جائیں گے جنہوں نے کم سے کم کسی ایک مضمون کا انتخاب کیا ہو۔