طلباء جس قسم کی زبان استعمال کررہے ہیں اسے دیکھ کر شرم آتی ہے، شفقت محمود

طلباء جس قسم کی زبان استعمال کررہے ہیں اسے دیکھ کر شرم آتی ہے، شفقت محمود

طلباء جس قسم کی زبان استعمال کررہے ہیں اسے دیکھ کر شرم آتی ہے، شفقت محمود

پاکستانی طلبا کے اخلاقی انحطاط اور زبان کے نامناسب زبان کو والدین، ​​اساتذہ اور حکومتوں کی اجتماعی ناکامی قرار دیتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ کیمبرج کے امتحانات کے انعقاد کے حکومتی فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ٹوئٹر پر کچھ طلبا کی جانب سے اس طرح کی زبان کا استعمال کیا جانا افسوسناک ہے۔

مزید پڑھیں: کووڈ 19: پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع کا بھی امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ

ایک مقامی ٹی وی چینل سے ملک میں کوروناوائرس کی تیسری لہر سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر بہت شرم آتی ہے کہ جن طلبا کی عمر مشکل سے 16 یا 17 سال ہے وہ ایسی زبان بول سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے زور دے کر کہا کہ تمام صوبائی وزراء نے اس نکتے پر اتفاق کیا ہے کہ امتحانات کو منسوخ نہیں کیا جانا چاہیے۔ وبائی امراض میں اضافے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ میں اس شعبے کا ماہر نہیں ہوں جہاں میں کووڈ صورتحال کا اندازہ کرسکتا ہوں یا اس کی پیش گوئی کرسکتا ہوں ، لیکن ایک وزیر تعلیم کی حیثیت سے میں صرف امتحانات کی اہمیت پر ہی زور دے سکتا ہوں۔

آن لائن امتحانات کے انعقاد کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ کیمبرج نے کبھی بھی آن لائن امتحانات کا آپشن نہیں دیا، دنیا میں کہیں بھی کیمبرج کے آن لائن امتحان نہیں ہوتے، تاہم  ان کا کہنا تھا کہ کچھ یونیورسٹیوں نے اپنے طلباء کے لیے آن لائن امتحانات اس لئے منعقد کیے تھے کہ انہوں نے کلاسز آن لائن لی تھیں۔

وفاقی وزیر نے زور دے کر کہا کہ اگر ہم تعلیم کا معیار برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو پھر امتحانات اور تشخیص انتہائی ضروری ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بہت سارے طلباء اور والدین کے ساتھ ساتھ مشہور شخصیات اور ان کی حمایت کرنے والے سیاستدان جسمانی امتحانات کے خلاف احتجاج کرنے نکل آئے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران 4،487 کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے ملک میں کووڈ متاثرین کی تعداد 804،939 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: گورنر پنجاب کا نصاب میں سے اسلامی تعلیمات نکالنے کا سخت نوٹس

ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 17،329 ہوگئی ہے جبکہ مزید ایک سو 42 افراد اس   افراد مہلک بیماری کا شکار ہوچکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کووڈ کے فعال کیسز 87،794 بتائے گئے ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو