پنجاب میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے فائنل امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان

پنجاب میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے فائنل امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان

پنجاب میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے فائنل امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان

موجودہ حکومت کے نئے قائم کردہ یکساں قومی نصاب کے تحت پہلی سے آٹھویں جماعت کے فائنل امتحانات اس سال پنجاب کے تمام اسکولوں میں 9 مئی سے شروع ہوں گے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانات کا عمل 20 مئی کو ختم ہوگا اور حتمی نتائج کا اعلان 31 مئی کو کیا جائے گا جبکہ نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔

گریڈ 3 سے 8 کے طلباء امتحان دیں گے جس میں آبجیکٹو اور سبجیکٹ سیکشنز دونوں شامل ہیں، جبکہ گریڈ 1 اور 2 کے طلباء کی کارکردگی کی جانچ زبانی امتحانات کے ذریعے کی جائے گی۔

جماعت 3 سے 8 تک کے تمام بچے اردو، انگلش، ریاضی، جنرل سائنس اور سوشل سائنسز کے مضامین میں تحریری امتحان دیں گے جبکہ مسلم بچوں کا امتحان اسلامیات میں لیا جائے گا اور غیر مسلم طالب علموں کو اخلاقیات کا امتحان دینا ہوگا

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو