اقتصادی پیداوار بہتر بنانے کے لیے تحقیقی سرگرمیوں کا مطالبہ
اقتصادی پیداوار بہتر بنانے کے لیے تحقیقی سرگرمیوں کا مطالبہ
آج پاکستان کو ایسی تحقیق سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جو اعلیٰ معیار کی برآمدی مصنوعات تیار کرکے پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے میں معاون ثابت ہوں۔
یہ بات ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ سہیل نے بتائی۔ وہ گذشتہ روز نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کے زیر اہتمام میٹنگ آف دی مائنڈز کے عنوان سے منعقدہ قومی کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔
ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری نے ان میٹرکس سے ہٹنے کی ضرورت پر زور دیا جو تحقیقی مقالوں کی مقدار پر زور دیتے ہیں تاکہ ایک ایسے نقطہ نظر کو فروغ دیا جائے جو ایک معیاری پیپر کے وزن کو اہمیت دیتا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایسا مقالہ جو یا تو مسائل کو حل کرتا ہے یا کسی مسئلے کو حل کرنے میں معنی خیز کردار ادا کرتا ہے اس کی قدر درجنوں ایسے مقالوں سے زیادہ ہونی چاہئے جو علم کی کوئی باڈی تیار نہیں کرتے
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا