کینیڈا کا پاکستانی خاندان کی یاد میں یونیورسٹی اسکالرشپ کا اعلان
کینیڈا کا پاکستانی خاندان کی یاد میں یونیورسٹی اسکالرشپ کا اعلان
گذشتہ ماہ کینیڈا میں ایک نفرت انگیز حملے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی خاندان کے متاثرین کی یاد میں ویسٹرن یونیورسٹی نے طلباء کے لئے دو نئی اسکالرشپس کا اعلان کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ، کینیڈا کے شہر اونٹاریو میں چھ جون کو ہونے والے ایک خوفناک واقعے میں مدیحہ سلمان اور سلمان افضال سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہو گئے تھے، جس نے مسلم کمیونٹی کو حیران اور مشتعل کردیا تھا۔
مزید پڑھئے: کارنیل ویسٹ نے روحانی انحطاط کے باعث ہارورڈ یونیورسٹی سے استعفیٰ دے دیا
ویسٹرن یونیورسٹی نے سول اور ماحولیاتی انجینئرنگ میں مدیحہ سلمان میموریل اسکالرشپ قائم کی ہے۔ یہ اسکالرشپ ہر سال سول اور ماحولیاتی انجینئرنگ، محکمہ ماحولیات انجینئرنگ پر خصوصی توجہ کے شعبے میں ڈاکٹریٹ یا ماسٹر کے پروگرام میں داخلہ لینے والی خاتون طالب علم کو دی جائے گی۔
مدیحہ سلمان نے ویسٹرن یونیورسٹی سے سول انجینئرنگ میں ماسٹرز کی تعلیم مکمل کی تھی اور اونٹاریو میں جاں بحق ہونے سے پہلے وہ پی ایچ ڈی کرنے کے قریب تھی۔
ان کے کام کو تسلیم کرنے کے لیے یونیورسٹی نے ایک ورچوئل تقریب میں انہیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا۔
مزید پرھئے: جامعہ کراچی کے غیر واضح فیصلے سے طلباء الجھن کا شکار
یہ یونیورسٹی فزیو تھیراپی کے شعبے میں سلمان افضال میموریل اسکالرشپ بھی پیش کرے گی، جس کا نام مدیحہ افضال کے شوہر سلمان افضال کے نام پر رکھا گیا ہے، جو ہیلتھ اور ری ہیبیلیٹیشن سائنسز میں ڈاکٹریٹ یا ماسٹرز پروگرام میں تعلیم حاصل کرنے والے فل ٹائم گریجویٹ طالب علموں کو دی جائے گی۔
سلمان افضال جو کینیڈا میں فزیوتھیراپسٹ کی حیثیت سے کام کر رہے تھے، انہوں نے 2010 میں ویسٹرن یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی تھی۔