جون، نومبر 2021 میں کیمبرج انٹرنیشنل کا دو امتحانی سیریز چلانے کا اعلان

جون، نومبر 2021 میں کیمبرج انٹرنیشنل کا دو امتحانی سیریز چلانے کا اعلان

جون، نومبر 2021 میں کیمبرج انٹرنیشنل کا دو امتحانی سیریز چلانے کا اعلان

کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن (سی اے آئی ای) نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ وہ اگلے سال جون اور نومبر میں اپنی دو امتحانی سیریز چلائے گا

وبائی مرض کی وجہ سے پاکستان اور دنیا بھر کے دیگر ممالک کو درپیش چیلنجز کو تسلیم کرتے ہوئے کیمبرج انٹرنیشنل نے طلبا کو مہلک وائرس سے بچانے کے لیے امدادی اقدامات کا اجرا کیا۔

کیمبرج انٹرنیشنل کے ذریعہ شائع کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کا مقصد اپنی دو ترجیحات کو حاصل کرنا ہے، طلبا کو محفوظ رکھنا اور انہیں اہلیت حاصل کرنے کے قابل بنانا تاکہ وہ اپنی تعلیم کے اگلے مراحل جاری رکھ سکیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس صورتحال میں کہ جب وبائی مرض نے سائنس کے عملی اور لینگویج اسپیکنگ ٹیسٹ کی تعلیم اور تشخیص کو متاثر کیا ہے تو اسکول ان امتحانات سے چھوٹ کی درخواست دے سکتے ہیں۔

کیمبرج انٹرنیشنل نے وعدہ کیا ہے کہ جون میں ہونے والے اے ایس، اے لیولز، آئی جی سی ایس ای اور او لیولز کے امتحانات کے معیار کو برطانیہ (یوکے) میں لی جانے والی مساوی قابلیت کے معیار کے ساتھ موافق بنایا جائے گا۔ اس عمل سے طلباء کو یوکے میں آنے والوں کے ساتھ منصفانہ مقابلہ کرنے کا موقع ملے گا۔

جن طلباء کو کسی غیر معمولی حالات یا بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہیں کیمبرج سے گریڈ موصول ہوگا بشرطیکہ کہ انہوں نے امتحانات کا زیادہ تر حصہ مکمل کرلیا ہو۔

کیمبرج انٹرنیشنل کی چیف ایگزیکٹو کرسٹین اوزڈن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ان کی آرگنائزیشن کو ان چیلنجز سے آگاہی ہے کہ اسکولوں کو وبائی امراض کے پیش نظر غیرمعمولی حالات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ ان کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اگلے سال جون اور نومبر میں اپنی امتحانات کی سیریز چلانے کا ارادہ کر رہے ہیں کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ امتحانات طلباء کی کامیابیوں کا اندازہ کرنے کا ایک انتہائی قابل اعتماد طریقہ ہے اور ہمارے اسکولوں کی اکثریت نے ہمیں بتایا ہے کہ وہ امتحانات کو چلانا چاہتے ہیں۔

کیمبرج انٹرنیشنل کی کنٹری ڈائریکٹر عظمیٰ یوسف نے پاکستان میں اسکولوں، اساتذہ اور والدین کی اس امر پر تعریف کی کہ وہ اسکولوں کی بندش اور وبائی مرض کے نتیجے میں لاتعداد دیگر رکاوٹوں کے باوجود طلبا کو اپنی تعلیم جاری رکھنے میں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے لگن اور عزم کے لیے میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ طلباء نے انتہائی دبائو کے عالم میں انتہائی مشکل کام کیا ہے کہ وہ انتہائی غیر معمولی حالات میں اپنا سیکھنے کا سفر جاری رکھیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو