کیمبرج کا پاکستان میں او لیول کے امتحانات ری شیڈول کرنے کا اعلان

کیمبرج کا پاکستان میں او لیول کے امتحانات ری شیڈول کرنے کا اعلان

کیمبرج کا پاکستان میں او لیول کے امتحانات ری شیڈول کرنے کا اعلان

ہزاروں پاکستانی طلباء کی جانب سے اظہارِ تشویش کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کیمبرج انٹرنیشنل نے ملک میں کووڈ 19 کے کیسز میں اضافے کے باعث 15 مئی کے بعد سے او لیول کے امتحانات کو ری شیڈول کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

کیمبرج کا پاکستان میں او لیول کے امتحانات ری شیڈول کرنے کا اعلان

شفقت محمود نے اپنے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا کہ تفصیلی گفتگو کے بعد کیمبرج نے 15 مئی کے بعد او لیول کے امتحانات کو دوبارہ ترتیب دینے (ری شیڈول) کرنے پر اتفاق کیا ہے اس حوالے سے تفصیلات بعد میں شیئر کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اے اور اے ایس لیول کے امتحانات اپنے اصل ٹائم ٹیبل کے مطابق ہوں گے۔ ہم آپ سب کے لیے امتحانات میں کامیابی کے خواہاں ہیں۔

 تاہم انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچائو کے لیے تمام ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے اصل ٹائم ٹیبل کے مطابق اے اور اے ایس لیول کے امتحانات ہوں گے۔

ہر ایک کے لیے امتحانات میں کامیابی کی خواہش کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ کیمرج کے اس

فیصلے کے بعد امکان ہے کہ او لیول کا پہلا امتحان عید الفطر کے ایک دن بعد ہو گا۔

یہاں یہ تذکرہ کرنا ضروری ہے کہ جون 2021 کی سیریز کے سلسلے میں پاکستان بھرسے کُل90 ہزار کے قریب طلباء اے اور او لیول کے امتحانات میں حصہ لیں گے جس میں تقریبا 50 ہزار اسٹوڈنٹس ری شیڈول شدہ او لیول امتحانات میں حصہ لیں گے۔

کیمبرج انٹرنیشنل نے ایک پریس ریلیز میں اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ اے اور اے ایس لیول کے امتحانات مقررہ وقت پر ہوں گے تاہم او لیولز اور آئی جی سی ایس ای کے امتحانات 15مئی سے ہوں گے۔

کیمرج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان میں اسکولوں اور حکام کی جانب سے طلبا کو محفوظ رکھنے اور ان کی تعلیم کے ساتھ ترقی کرنے میں ان کی مدد کرنے کے لیے سخت کوشش کر رہے ہیں۔ جیسا کہ وفاقی وزیر تعلیم نے آج اعلان کیا ہے ہم حکومت اور تعلیم کے حکام سے اس موضوع پر محتاط گفتگو کر رہے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کی مدد سے ہم تمام کیمبرج انٹرنیشنل اے ایس اور اے لیول کو اپنے وقت پر منعقد کریں گے تاکہ طلبا اپنی تعلیم کے اگلے مرحلے تک ترقی کرسکیں۔ کیمرج کا کہنا ہے کہ ہم نے حکومت سے اتفاق کیا ہے کہ ہم پاکستان میں 15 مئی سے صرف او لیول اور آئی جی سی ایس ای کے امتحانات منعقد کریں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اب ہم فوری طور پر یہ دیکھ رہے ہیں کہ اس کام کو کس حد تک بہتر بنایا جائے۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ کیمبرج انٹرنیشنل کی جانب سے اگلے ہفتے اسکولوں کو مزید معلومات کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا جائے گا

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو