ایچ ای سی کا یونیورسٹیز کو 11 اپریل تک آن لائن رہنے کا حکم

ایچ ای سی کا یونیورسٹیز کو 11 اپریل تک آن لائن رہنے کا حکم

ایچ ای سی کا یونیورسٹیز کو 11 اپریل تک آن لائن رہنے کا حکم

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ منتخب شہروں میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے حکومتی احکامات کے بعد، کورونا وائرس کے زیادہ خطرہ والی یونیورسٹیوں کو 11 اپریل تک آن لائن کلاسیں لینی چاہئیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور سمیت کے پی کے 10 اضلاع میں 11 اپریل تک اسکول بند رہیں گے، شہرام ترکئی  

ادارے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایچ ای سی نے واضح کیا ہے کہ تمام یونیورسٹیاں اور تعلیمی ادارے پہلے سے جاری کردہ گائیڈ لائنز کے مطابق کام کرتے رہیں گے، جو اس سے پہلے کورونا وائرس کی بلند شرح کی وجہ سے بند کردی گئی تھیں۔

تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مختلف تعلیمی اداروں میں جاری امتحانات کورونا وائرس کے لیے جاری کردہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) کی مکمل تعمیل کے ساتھ پہلے سے طے شدہ اور منصوبہ بندی کے مطابق جاسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  امتحانات ملتوی نہیں کیئے جائیں گے، شفقت محمود

ایچ ای سی نے مختلف اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچائو کے لیے کم سے کم ہیلتھ اینڈ سیفٹی پروٹوکولز پر سختی سے عمل کریں، جس میں تھرمل اسکیننگ، چہرے کا نقاب پہننے، سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے، سینیٹائزرز کا باقاعدہ استعمال اور عمارتوں میں جراثیم کُش ادویات کا چھڑکائو اور دیگر حفاظتی انتظامات شامل ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو