رومانیہ کے کوہ پیما ایلکس گاون کا گلگت بلتستان کے اسکول کو کرسمس کا تحفہ
رومانیہ کے کوہ پیما ایلکس گاون کا گلگت بلتستان کے اسکول کو کرسمس کا تحفہ
وادی شگر میں دریائے برالڈو کے ساتھ 3,000 میٹر کی بلندی پر واقع گائوں اسکولے کو پاکستان کے گلگت بلتستان کے علاقے میں آخری مسکن کہا جاتا ہے۔
اس گائوں اسکولے کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ یہ ایک الپائن ہیون سے جڑتا ہے جہاں پاکستان کی 8,000 میٹر بلندی کی حامل پانچ چوٹیوں میں سے چار6,000 میٹر اور 7,000 میٹر کی چوٹیوں کے درمیان فخر سے کھڑی ہیں جن میں کے ٹو سمیت گاشربرم ون اور ٹو اور براڈ پیک شامل ہیں۔
مزید پڑھئیے: سندھ کے طلباء بغیر کسی پریکٹیکل ٹیسٹ کے پاس ہو گئے
جب آپ کیمپ سے آگے قدم رکھتے ہیں تو بہت سے مہم جو جنگل میں جانے سے پہلے کیمپ کی جگہ پر رات گزارتے ہیں۔ اس انتہائی پسماندہ علاقے کی سب سے واضح خصوصیت یہاں پھیلی ہوئی بے انتہا اور خوفناک غربت ہے۔ یہ قصبہ زائرین اور کوہ پیمائوں پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے مگر اس علاقے کے لیے2020 ایک تباہ کن سال ثابت ہوا، کیونکہ کووِڈ کی وبا نے کوہ پیمائوں او رمہم جوئوں کو اپنے منصوبے ملتوی کرنے پر مجبور کیا۔
یہاں رہنے والی غریب کمیونٹی نے سردی اور وسائل کی کمی دونوں کے لحاظ سے گزشتہ چند برسوں میں اپنے سخت ترین سرد موسموں میں سے ایک کو جھیلا۔
یہاں واقع ایک مقامی اسکول میں 312 طلباء تعلیم حاصل کرتے ہیں مگر یہ اسکول کافی عرصے سے مالی مشکلات کا شکار تھا اور بندش کے دہانے پر تھا، یہاں پڑھانے والے اساتذہ، جنہیں عام طور پر والدین کی طرف سے جمع کیے گئے فنڈز کے ذریعے ادائیگی کی جاتی ہے، کمیونٹی کی جانب سے فنڈز جمع کرنے میں ناکامی کی وجہ سے وہ اپنی تنخواہوں کی رقم جمع کرنے سے بھی قاصر تھے۔
رومانیہ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما ایلکس گاون نے اس علاقے میں قدم رکھا اور گلگت بلتستان کے علاقے اسکولے گاؤں میں تین انسٹرکٹرز کی تنخواہیں ادا کیں۔
کورونا وائرس کی وجہ سے 2020 میں اس علاقے میں کوہ پیمائوں کی کوئی سرگرمی نہیں ہوسکی تھی جس کی وجہ سے یہ اسکول مالی مشکلات کا شکار تھا اور تین اساتذہ اپنی تنخواہ سے محروم تھے۔ ایلکس گاون نے بتایا کہ ان تینوں اساتذہ نے رضاکارانہ طور پر کوہ پیما کے ساتھ کام کیا کیونکہ وہ مقامی رہائشی تھے اور علاقے سے اچھی طرح واقف تھے۔ ایلکس گاون نے ان اساتذہ کی تنخواہیں اپنی جیب سے ادا کی ہیں اور اسکول کے تمام 312 بچوں کو کرسمس کے تحفے کے طور پر گرم کپڑے بھیجے ہیں۔