سندھ کے طلباء بغیر کسی پریکٹیکل ٹیسٹ کے پاس ہو گئے

سندھ کے طلباء بغیر کسی پریکٹیکل ٹیسٹ کے پاس ہو گئے

سندھ کے طلباء بغیر کسی پریکٹیکل ٹیسٹ کے پاس ہو گئے

سندھ میں وہ طلباء جو مہلک کووڈ وائرس پھیلنے کی وجہ سے عملی امتحانات دینے سے قاصر تھے حکومت نے انہیں کسی پریکٹیکل ٹیسٹ کے بغیر پاس کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے چیئرپرسن ڈاکٹر سعید الدین چانڈیو نے بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس پھیلنے کے دوران پریکٹیکل ٹیسٹ فراہم کرنے میں ناکامی کے باعث امتحانات میں فیل ہونے والے طلبہ کو پاس کردیا گیا ہے۔ جو طلباء اپنے اسکور سے خوش ہیں وہ اپنے درجات کو بہتر بنانے کے لیے ٹیسٹ کو دوبارہ دہرا سکتے ہیں۔

مزید پڑھئیے: کراچی بورڈ آف ایجوکیشن نے نویں جماعت کے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کا نظرثانی شدہ ٹائم ٹیبل جاری کر دیا

چیئرمین کراچی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے مطابق طلباء کے لیے خصوصی امتحانات فروری میں ہوں گے، اگلے امتحانات کے لیے کوئی اسمارٹ نصاب پالیسی نہیں بنائی گئی ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو