معذور طلبہ و طالبات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے الیکٹرک وہیل چیئر حاصل کرسکتے ہیں

معذور طلبہ و طالبات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے الیکٹرک وہیل چیئر حاصل کرسکتے ہیں

معذور طلبہ و طالبات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے الیکٹرک وہیل چیئر حاصل کرسکتے ہیں

 

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ جو طلباء مختلف جسمانی معذوریوں میں مبتلا ہیں وہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سابق وزیر اعظم کی الیکٹرک وہیل چیئر اسکیم کے ذریعے مفت وہیل چیئر حاصل کرنے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

اس طرح اپنی ضرورت کے مطابق، مختلف معذور طلباء کی جانب سے 18 جولائی 2022 تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں جو 2021 کے موسم خزاں کے سیمسٹر اور 2022 کے موسم بہار کے سمسٹر کے لیے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخل ہوئے تھے۔

 اہل طلباء کو اپنی درخواست ڈائریکٹوریٹ آف ایس اے اینڈ سی ایس، بلاک 25 بٹا گیٹ وے بلاک، گرائونڈ فلور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد میں،  ڈائریکٹر آف اسٹوڈنٹس افیئرز کو جمع کرانی ہوگی۔

 ضروری کاغذی کارروائی کے ساتھ اسٹوڈنٹس کو اپنے قومی شناختی کارڈ اور معذوری کا سرٹیفکیٹ بھی جمع کرانا ہوگا۔

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نومبر 2021 میں الیکٹرک وہیل چیئر اسکیم متعارف کرائی تھی تاکہ معذور طلباء کے لیے ایچ ای سی سے تسلیم شدہ تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں میں رجسٹریشن کو آسان بنایا جا سکے۔

 اس اسکیم کے مطابق جو طلباء پروگرام کے لیے اہل ہیں ان کی جسمانی خرابی ایسی ہونی چاہیے جو انہیں وہیل چیئر کے بغیر گھومنے پھرنے سے روکتی ہے۔ یہ طلباء مفت الیکٹرک وہیل چیئرز کے حقدار ہیں۔

یہ اقدام اقوام متحدہ کے ایس ڈی جی فور کے عین مطابق ہے، جو تعلیمی حصول میں صنفی تفاوت کو ختم کرنے اور معذور افراد کو تعلیم کے تمام درجوں تک یکساں رسائی فراہم کرنے کی راہ ہموار کرتا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو