علامہ اقبال یونیورسٹی کے طلبہ گھر پر امتحنات دینگے

علامہ اقبال یونیورسٹی کے طلبہ گھر پر امتحنات دینگے

علامہ اقبال یونیورسٹی کے طلبہ گھر پر امتحنات دینگے

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی  اے ای یو  نے طلباء کے امتحانات کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ طلباء اپنے گھر سے امتحان دینگے۔ ماسٹرز ، بی ایڈ ، ایم ایڈ ، اور دیگر تمام پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے امتحانات طلبا کو گھر بیٹھے کے حل کرنے کے لئے سوالیہ پرچے دیئے جائیں گے۔ اس امتحان کا نام اینڈ ٹرم ٹائم اسسمنٹ میں رکھا گیا ہے۔ امتحان کو حل کرنے کے بعد طلبا ڈاک کے ذریعہ امتحان شیٹ علاقائی دفتر کو بھیجیں گے۔ طلباء  کے لیے لازم ہے کے وہ امتحان کو ہاتھ سے حل کریں۔ کمپیوٹرز پر حل شدہ کاغذات قبول نہیں کیے جائیں گے۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے تمام یونیورسٹیوں کو اپنی سہولت کے مطابق امتحانات لینے کی اجازت دے دی تھی۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلبہ سے تحریری امتحان لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ تمام یونیورسٹیوں سے مختلف ہے کیونکہ ماسٹرز ، بی ایڈ ، ایم ایڈ سمیت تمام پوسٹ گریجویٹ کلاسوں کے طلبہ کو سوالیہ پرچے بھیجے جائیں گے۔ طلباء کو طے شدہ وقت کے اندر اندر اس پرچے کو حل کرنا ہوگا۔

طلباء کو پوسٹ کے ذریعے علاقائی دفاتر کو ہارڈ کاپی بھیجنا ہوگی۔ آن لائن نظام کی شکایات کے پیش نظر تحریری امتحان کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ طلباء کے امتحانات گھر پر ہونگے۔ پرچے جلد ہی یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیئے جائیں گے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو