علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے آن لائن داخلہ فارم جاری
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے آن لائن داخلہ فارم جاری
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میٹرک (جنرل گروپ)، آئی کام کے لیے خزاں 2020 کے سیمسٹر کے لیے اپنی ویب سائٹ پر آن لائن داخلہ فارم جاری کردیئے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایچ ای سی نے پنجاب یونیورسٹی میں ریسرچ لیب کے لئے 100 ملین کی منظوری دے دی
نئی شائع شدہ دستاویزات میں تازہ دم طلباء کے لیے داخلہ فارم، اپنی پڑھائی جاری رکھنے والے طلباء کے لیے اور بیرون ملک مقیم پاکستانی طلبا کے لیے داخلہ فارم جاری کیے ہیں۔ ان داخلہ فارمز کو اسٹوڈنٹس کے لیے ویب سائٹ سے براہ راست ڈائون لوڈ کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ ان داخلہ فارمز کو جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جولائی مقرر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی کے آن لائن امتحانات 5 اگست سے شروع ہونگے
داخلہ فیس اور فارم کسی بھی یو بی ایل، ایم سی بی، اے بی ایل اور ایف ڈبلیو بی برانچ میں ڈیپوزٹ اور سبمٹ کرائے جاسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ طلباء اسلام آباد میں واقع علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے دفتر اور ملک کے تمام سیل پوائنٹس سے بھی پراسپیکٹس اور فارم حاصل کرسکتے ہیں۔
پراسپیکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ سے بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔