اسکولوں کی بندش کے ساتھ بورڈ کے امتحانات بھی ملتوی

اسکولوں کی بندش کے ساتھ بورڈ کے امتحانات بھی ملتوی

اسکولوں کی بندش کے ساتھ بورڈ کے امتحانات بھی ملتوی

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس نے مئی یا جون میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے 26 نومبر سے 11 جنوری تک اسکولوں کی بندش سے متعلق ایک اعلان کی روشنی میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ بورڈ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد امتحانات کی صحیح تاریخ کا فیصلہ کریں گے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ پہلی کلاس سے آٹھویں تک کے امتحانات مارچ میں ہوں گے۔

دوسری جانب وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نویں کلاس سے بارہویں کلاس  تک میٹرک اور انٹر کے امتحانات مارچ میں ممکن نظر نہیں آتے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں اسکول 15 دسمبر تک کھلے رہیں گے

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے درمیان ایک ماہ سے جاری اسکولوں کی بندش کی وجہ سے نصاب مکمل نہیں ہوسکا۔

اس سے قبل آل پنجاب بورڈز نے اعلان کیا تھا کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مارچ میں کروائے جائیں گے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے باعث محکمہ پنجاب ہائر ایجوکیشن اب مارچ کے بجائے اگست میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات برائے 2021 کے انعقاد کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔ جبکہ

اطلاعات کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے شیڈول کو تبدیل کرنے کے لیے ایک دستاویز تیار کی جارہی ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو