امریکی شہر اسپانولا کا ’گو فنڈمی‘ کے تحت اوکاڑہ میں فلاحی اسکول بنانے کا اعلان

امریکی شہر اسپانولا کا ’گو فنڈمی‘ کے تحت اوکاڑہ میں فلاحی اسکول بنانے کا اعلان

امریکی شہر اسپانولا کا ’گو فنڈمی‘ کے تحت اوکاڑہ میں فلاحی اسکول بنانے کا اعلان

امریکی شہر اسپانولا نے ٹاؤن پلاننگ ڈائریکٹر کے طور پر کام کرنے والے مقتول پاکستانی افضال حسین کے خاندان کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیے ‘گو فنڈ می’ نامی مہم کا آغاز کیا ہے جس کے تحت افضال کے نام سے ان کے آبائی شہر اوکاڑہ میں فلاحی اسکول کھولا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے حجرہ شاہ مقیم کے رہائشی افضال حسین کو نیو میکسیکو میں قتل کردیا گیا تھا، نیو میکسیکو میں پیش آنے والے ہولناک واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں دو افراد کا تعلق پاکستان اور دو کا افغانستان سے تھا۔

نیو میکسیکو کی ریاست نے اعلان کیا ہے کہ اس رقم سے افضال کے خاندان کو مالی مدد ملے گی کیونکہ افضال اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا، اعلان میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی کہ افضال حسین کو تعلیم اور معاشرے کی فلاح و بہبود کا کام پسند تھا، ان کا خیال تھا کہ ایک تعلیم یافتہ شخص پورے معاشرے کو بااختیار بناتا ہے۔

اعلان میں مزید کہا گیا کہ ان فنڈز سے پاکستان میں افضال کے آبائی شہر اوکاڑہ میں اسکول بنانے میں بھی مدد ملے گی جہاں غریب اور محروم طبقے سے تعلق رکھنے والے کمزور بچوں کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کی جائے گی، یہ افضال کا خواب تھا جسے ہم پورا کریں گے۔

افضال کے بھائی امتیاز حسین کا کہنا تھا کہ ہم اپنے گاؤں میں اسکول کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں، یہ فنڈز مستحق افراد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

مقتول افضال حسین نیو میکسیکو یونیورسٹی کے سابق اسٹوڈنٹ لیڈر بھی تھے جہاں انہوں نے آرکیٹیکچر کی تعلیم حاصل کی۔ وہ طلبہ ایسوسی ایشن کے پہلے مسلمان سربراہ بھی تھے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو