پنجاب کے نجی تعیمی اداروں کا بچوں کو سمر اسکول بھیجنے کا مطالبہ
پنجاب کے نجی تعیمی اداروں کا بچوں کو سمر اسکول بھیجنے کا مطالبہ
اس سے قبل حکام نے انتہائی خراب موسمی حالات کی وجہ سے پاکستان میں کسی بھی قسم کے سمر کیمپ نہ لگانے مشورہ دیا تھا۔
موسم گرما کی سالانہ تعطیلات اور ہدایات کے باوجود، لاہور کے بہت سے نجی تعلیمی ادارے اپنے طلباء کو چھٹیوں کے دوران کیمپس میں ہونے والی کلاسز میں شرکت کے علاوہ کوئی آپشن نہیں دے رہے۔
رپورٹس کے مطابق، بچے شدید گرمی میں کیمپس میں لھنے والی کلاسز میں شرکت کرنے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب لاہور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے اس غیر قانونی طرز عمل پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔
مئی کے آخری ہفتے میں پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے شروع ہوئیں اور 31 جولائی کو ختم ہوں گی جبکہ نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا۔
اس ماہ کے شروع میں یہ پتہ چلا تھا کہ پنجاب میں نجی اسکولوں کی ایک قابل ذکر تعداد گرمیوں کی تعطیلات کے دوران آن لائن کلاسز کا انعقاد کر رہی ہے، قطع نظر اس کے کہ موسم گرما کی باقاعدہ تعطیلات نافذ ہوں یا نہ ہوں۔
طلبہ و طالبات کے والدین اس عمل سے مشتعل ہوگئے اور انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پرائیویٹ اداروں کے خلاف سخت کارروائی کرے جنہوں نے گرمیوں کی تعطیلات اور سمر کیمپوں پر پابندی کے حوالے سے اس کے ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا