برطانیہ کا پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے نئے پروگرام کا اعلان

برطانیہ کا پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے نئے پروگرام کا اعلان

برطانیہ کا پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے نئے پروگرام کا اعلان

پرائم منسٹر کا گرلز ایجوکیشن ایکشن پلان جو اس سال مئی میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اس کا مقصد لڑکیوں کی تعلیم کے لیے برطانیہ کے بین الاقوامی ہدف کو پورا کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کا خاکہ پیش کرتا ہے۔

ایکشن فار لرننگ پروگرام کا مقصد، لڑکیاں جو اسکول سے باہر ہیں، انہیں اسکولوں میں بھیجنا۔ اس پروگرام کے تحت برطانوی حکومت لڑکیوں اور پسماندہ افراد کے نتائج کو بہتر بنانے میں پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی حکومتوں کی مدد کرے گی۔

  یہ پروگرام دو اہم مقاصد پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ یہ پنجاب اور کے پی کے، کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں تقریباً 250,000 پسماندہ بچوں کو اسکول میں شامل ہونے اور تعلیم حاصل کرنے میں براہ راست مدد کرے گا۔ اس پروگرام کے تحت 10 سال کی عمر تک 150,000 سے زیادہ لڑکیاں پڑھنے کے قابل ہو جائیں گی۔

تعلیم کے معیار اور مساوات کو بڑھانے کے لیے صوبائی تعلیمی نظام کو مضبوط بنا کر، خاص طور پر تدریس کا معیار اور وبائی مرض (کورونا) کے بعد تعلیم کا حصول مزید لچکدار بننے سے یہ پروگرام کم از کم 16.9 ملین بچوں اور 7.8 ملین لڑکیوں کے لیے سیکھنے کے نتائج کو بہتر بنائے گا۔ دولت مشترکہ کے مختلف ممالک میں بچوں کی تعلیم اور سیکھنے تک رسائی کو اس پروگرام کے ذریعے براہ راست تعاون حاصل ہوگا۔

یہ پروگرام اس بات کو یقینی بنانے سے کہ بچوں کو ان کی نشوونما کے لیے مناسب سطح پر پڑھایا جائے اور دوسروں کو بہتر تعلیمی طریقے اپنانے کی ترغیب دی جائے، تعلیم کو مزید عالمگیر بنانے کے لیے بہتری لائے گا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو