طلبا کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے، شفقت محمود
طلبا کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے، شفقت محمود
منگل کے روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ کیمبرج کے او اور اے لیولز کے جاری کردہ بین الاقوامی غیر منصفانہ درجہ بندی سے متعلق نتائج کے حوالے سے طلباء کے تحفظات کو دور کرنے میں حکومت کی کوششیں نتیجہ خیز ثابت ہوئی ہیں۔
سی اے آئی ای کی جانب سے غیر منصفانہ درجہ بندی کے بارے میں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر پاکستانی طلباء کے احتجاج کے بعد سوشل میڈیا پر وزیر تعلیم کے اعلان کے بعد وفاقی وزیر نے ٹویٹ کیا کہ بہت اچھی خبر ہے۔ ہماری انتھک کوشش کامیاب رہی ہے۔ کیمبرج نے فیصلہ کیا ہے کہ جون 2020 کے لیے جاری کردہ گریڈز، اسکولوں کے ذریعے پیش کیے جانے والے گریڈز سے کم نہیں ہوں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گذشتہ ہفتے کیمبرج کی جانب سے جو گریڈز جاری کیے گئے تھے ان میں سے جو اسکولوں کی جانب سے پیش گوئی کیے گئے گریڈز سے ایک درجہ بہتر تھے اس ہائر گریڈ کو برقرار رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا کی بیشتر یونیورسٹیز معاشی بدحالی کا شکار
گذشتہ ہفتے جب نتائج کا اعلان کیا گیا تھا وفاقی وزیر تعلیم نے کہا تھا کہ حکومت کی طرف سے مداخلت کی وجہ سے کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن (CAIE) نے حالیہ اعلان کردہ نتائج سے متعلق اس کی گریڈنگ کے طریقہ کار کی جانچ کرنے اور از سرِ نو جائزہ لینے پر اتفاق کیا ہے۔
واضح رہے کہ کیمبرج انٹرنیشنل نے پیش گوئی کی جانچ پڑتال پر سرٹیفکیٹ دینے کے اعلان کے ساتھ ہی دنیا بھر میں اپنی مئی، جون 2020 کی سیریز منسوخ کردی تھی۔
مزید پڑھیں: سوات میں اسکول کھول دیے گئے
اس عمل میں سی اے آئی ای نے چار مراحل کی تشخیص کے طریقہ کار پر عمل کیا جس میں اساتذہ کی پیش گوئی کے مطابق گریڈز، رینکنگ آرڈر، اسکول کا جائزہ اور منظوری لینے اور اسٹینڈرائزیشن کا عمل شامل ہے۔
تاہم ، جب 11 اگست کو نتائج کا اعلان کیا گیا تو طلباء نے احتجاج کرنا شروع کردیا کیونکہ انہیں یقین تھا کہ کیمبرج کے جاری کردہ گریڈز ان کی صلاحیت اور پچھلی کارکردگی کے مطابق نہیں ہیں۔
اس سلسلے میں جمعے کے روز کیمبرج انٹرنیشنل نے کہا کہ وہ اسکولوں اور طلباء کی آراء اور مشوروں کو سن رہا ہے اور اس پر عمل کرنے کے طریقے کو دھیان سے دیکھ رہا ہے۔ کیمبرج کی جانب سے کہا گیا تھا کہ چونکہ ہم نے 11 اگست کو اپنے نتائج جاری کیے، اس کے بعد سے ہم اپنے اسکولوں اور طلباء کی آراء اور مشوروں کو سن رہے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ اسکولوں کو خوشی ہوئی ہے کہ ہم مشکل حالات میں گریڈ مہیا کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: سی اے آئی ای میں غیر منصفانہ درجہ بندی پر طلباء کا اظہارِ افسوس
مزید یہ کہ ہم نے اپنے عمل کے کچھ پہلوؤں کے بارے میں آپ کے خدشات بھی سنے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس وقت کیمبرج کے طلبا کو کن پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہم غور سے دیکھ رہے ہیں کہ آپ کے تاثرات پر کس طرح عمل کیا جائے اور ساتھ ہی اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ اسکولوں ، یونیورسٹیز اور آجروں نے ہماری قابلیت پر اعتماد جاری رکھنا ہے۔ کیمبرج کا کہنا ہے کہ منگل 18 اگست کو ہم آپ کو بتائیں گے کہ ہم اس پر مزید کیا ایکشن لیں گے۔