برٹش کونسل اور ایچ ای سی کے تعاون سے طلباء کے لیے’گوئنگ گلوبل‘ پروگرام

برٹش کونسل اور ایچ ای سی کے تعاون سے طلباء کے لیے’گوئنگ گلوبل‘ پروگرام

برٹش کونسل اور ایچ ای سی کے تعاون سے طلباء کے لیے’گوئنگ گلوبل‘ پروگرام

 گوئنگ گلوبل پاک یوکے ایجوکیشن گیٹ وے موبلٹی پارٹنرشپ پروگرام میں ایم ایس، ایم فل، اور پی ایچ ڈی طلباء کے لیے یوکے کا مکمل فنڈڈ ٹرپ دستیاب ہے۔ برٹش کونسل اس پورے سفر کو اسپانسر کرے گی۔

طلباء اپنی یونیورسٹی کے پروفیسرز کے ذریعے درخواست دے سکیں گے۔ دلچسپی رکھنے والے طلباء درخواست دینے کے لیے برطانیہ کی کسی یونیورسٹی کے پروفیسر سے رابطہ کریں۔ قبولیت کے بعد، طلباء 2 ہفتوں کے لیے برطانیہ جائیں گے۔ پروفیسرز بھی 2 ہفتے کے سفر پر جانے کے اہل ہیں۔

 اس پروگرام کا حصہ بننے کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2023 ہے۔

 درخواست کا عمل:

طلباء کے لیے پاک یو کے ایجوکیشن گیٹ وے موبلٹی پارٹنرشپ میں شمولیت کی درخواست دینے کے لیے، براہ کرم درج ذیل لنک پر جا کر داخلہ فارم کا استعمال کریں۔

 https://www.britishcouncil.pk/about/jobs/going-global-partnership-pak-uk-education-gateway-mobility-partnership-faculty

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان روابط کو فروغ دینے کے لیے اعلیٰ تعلیمی ادارے مل کر کام کریں گے۔ یہ پروگرام برطانیہ کے اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے والے اداروں اور پاکستانی یونیورسٹیوں کو پاکستان اور برطانیہ میں اپنے اداروں کے فیکلٹی ممبران کے لیے تعلیمی لحاظ سے مختصر مدت کےلیے نقل و حرکت کے مواقع ڈیزائن کرنے اور فراہم کرنے کے قابل بناتا ہے۔

درخواست دہندگان کو گائیڈ لائنزاوربجٹ اسپریڈ شیٹ کو اپنے پروپوزل میں الگ الگ شیئر کرنا چاہیے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دیر سے دی جانے والی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو