طالبان حکومت کی لڑکیوں کو پانچویں جماعت تک تعلیم جاری رکھنے کی اجازت
                            طالبان حکومت کی لڑکیوں کو پانچویں جماعت تک تعلیم جاری رکھنے کی اجازت
افغان میڈیا کے مطابق طالبان کی وزارت تعلیم کی طرف سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں لڑکیوں کو پانچویں جماعت تک تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔
افغان وزارت تعلیم کی جانب سے افغانستان کے اسکولوں، مدارس اور تعلیمی مراکز کے متظمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ پانچویں جماعت تک لڑکیوں کے لیے اسکول اور دیگر تعلیمی مراکز کھول دیے جائیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ طالبان حکام نے خواتین کے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے پر پابندی عائد کردی تھی، جس کے بعد کئی شہروں میں خواتین طالبات کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا جبکہ افغانستان کے کئی صوبوں میں لڑکیوں کے پرائمری اسکول بھی بند کر دیئے گئے تھے۔
                            
                                        
                                        
                                        
                                        
                                        
                                        
                            
                            
                            
                        بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
                    
                        کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
                    
                        راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
                    
                        بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
                    
                        بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا