سندھ کے اسکولوں اور کالجوں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
سندھ کے اسکولوں اور کالجوں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
حکومت سندھ نے یکم جون سے 31 جولائی 2022 تک صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں اور کالجوں کے لیے دو ماہ کی موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
یہ فیصلہ منگل کے روز سندھ کے محکمہ تعلیم و خواندگی کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت صوبائی وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے کی۔
اسکول بورڈز کے چیئرپرسنز کے ساتھ ساتھ ایس ای ایل ڈی اور وزارت تعلیم کے حکام نے اجلاس میں شرکت کی اور یہ طے پایا کہ گریڈ 4 سے 8 کے سالانہ امتحانات 2 مئی سے شروع ہوں گے۔
اسٹیئرنگ کمیٹی کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی کے درمیان ہوں گی اور نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔ اس کے علاوہ موسم سرما کی تعطیلات کا دورانیہ 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک چلے گا
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا