اسکول کی بندش کے دوران طلبہ سے آدھی فیس وصول کی جائے، حنا پرویز بٹ

اسکول کی بندش کے دوران طلبہ سے آدھی فیس وصول کی جائے، حنا پرویز بٹ

اسکول کی بندش کے دوران طلبہ سے آدھی فیس وصول کی جائے، حنا پرویز بٹ

نجی تعلیمی اداروں کو کورونا کی دوسری لہر کے باعث تعطیلات کے دوران آدھی فیس وصول کرنے کے لیے قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی۔

مزید پڑھیں: محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ اساتذہ کو چھٹیاں نہ دینے کی تجویز پیش کردی

قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حناپرویزبٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے تعلیمی ادارے کو بند کرنے کا فیصلہ لیا ہے لیکن بچوں کی اسکول فیس سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، تعلیمی ادارے اسکولز بند ہونے کے باوجود بچوں سے پوری فیس وصول کرتے ہیں،عام آدمی مہنگائی کی وجہ سے پہلے ہی پریشان ہے،بند اسکولوں میں بچوں کی فیس ادا کرناعام آدمی کیلئے انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسکولوں کی بندش کے ساتھ بورڈ کے امتحانات بھی ملتوی

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کو طلبہ سے آدھی فیس وصول کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

اسکول کی بندش کے دوران طلبہ سے آدھی فیس وصول کی جائے، حنا پرویز بٹ

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو