یکساں تعلیمی نصاب سے پاکستان میں تعلیم کو فروغ ملے گا، شفقت محمود

یکساں تعلیمی نصاب سے پاکستان میں تعلیم کو فروغ ملے گا، شفقت محمود

یکساں تعلیمی نصاب سے پاکستان میں تعلیم کو فروغ ملے گا، شفقت محمود

 وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت کا نیا یکساں قومی تعلیمی نصاب ملک بھر میں طلبہ کے تعلیمی معیار کو فروغ دے گا۔

وفاقی وزیر تعلیم نے ایک نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں بات چیت کرتے ہوئے حکومت کے یکساں قومی تعلیمی نصاب سے متعلق سوالات پر تبادلہ خیال کیا، اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ مدارس کے طلباء اور ایسے طلبا جنہیں مساوی مواقع نہیں دیئے گئے تھے ان کے مقابلے میں ایلیٹ کلاس کو  کس طرح بہتر تعلیمی مواقع سے فائدہ پہنچایا گیا، انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے تو ہمارے نصاب کا موازنہ دنیا کے کسی بھی دوسرے نصاب سے کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ہم اساتذہ کے لیے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں، مراد راس

شفقت محمود نے مزید کہا کہ ہم نے تعلیم کے جدید معیارات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی تیاری کی ہے۔

انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ایک خاص طبقے کو یہ کیسے محسوس ہوا کہ صرف کیمبرج اور آکسفورڈ ہی جانتے ہیں کہ تعلیم سے کیا توقعات وابستہ ہیں اور ان کو کیسے بہتر بنایا جانا چاہیے۔

جب یہ واضح کرنے کی طرف اشارہ کیا گیا کہ جدید نصاب کس طرح تعلیمی معیار میں اضافہ کرے گا ، شفقت محمود نے کہا کہ اساتذہ کی تربیت بہتر ہوگی اور فاصلاتی تعلیم میں بھی بہتری آئے گی۔ یکساں قومی نصاب سے مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے بچے اور ایلیٹ اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچے ایک جیسے تعلیمی معیار کے حامل ہوں گے اور یہ معیار نہ کہیں اونچے ہوں گے اور نہ نیچے۔

مزید پڑھیں: گھوسٹ اسکولز: سندھ میں خستہ حال عمارتیں ایک المناک داستان بیان کرتی ہیں

شفقت محمود کے مطابق نیا سال اگست 2021 میں شروع ہوگا جس کی وجہ سے مئی جون میں ہونے والی امتحانات کی تاریخوں میں توسیع کی جائے گی جبکہ وفاقی وزیر تعلیم کی ہدایت پر 2020 کے تعلیمی سال میں اسکولوں کی بندش کو بھی برقرار رکھا گیا تھا۔

یکساں تعلیمی نصاب سے پاکستان میں تعلیم کو فروغ ملے گا، شفقت محمود

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو