ہم اساتذہ کے لیے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں، مراد راس

ہم اساتذہ کے لیے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں، مراد راس

ہم اساتذہ کے لیے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں، مراد راس

اتوار کے روز پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ آن لائن عمل کے اقدام سے حکومت نے اساتذہ کی زندگی کو پریشانیوں سے پاک بنا دیا ہے۔

ٹوئیٹر پر بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے اساتذہ کے ٹرانسفر، چھٹیوں، ریٹائرمنٹ، ترقیوں اور اے سی آر سمیت حکومت کی جانب سے کیے جانے والے دیگر اقدامات کو فہرست میں شامل کیا اور کہا کہ ان سب اقدامات کو آن لائن منتقل کردیا گیا ہے۔

لنک:  https://twitter.com/DrMuradPTI/status/1358295348096155649

صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ قدم اس لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ اساتذہ ہمارے بچوں پر اپنی توجہ مرکوز کرسکیں۔ اس سے قبل صوبائی وزیر نے اسکولوں کے ڈراپ آؤٹ ریٹ کے مسئلے کو حل کرنے اور بچوں کو اسکول واپس لانے کی بات کی تھی۔

مزید پڑھیں: گھوسٹ اسکولز: سندھ میں خستہ حال عمارتیں ایک المناک داستان بیان کرتی ہیں

لنک: https://twitter.com/DrMuradPTI/status/1357981580615168000

انہوں نے بتایا کہ ہم اپنے بچوں کو اسکولوں میں واپس لائیں گے۔

صوبائی وزیر نے پنجاب کے نئے اسکول انرولمنٹ ڈرائیو سے متعلق 18 اضلاع کے سی ای اوز اور اداروں کے ڈی ای اوز کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کی۔

اطلاعات کے مطابق پنجاب کی وزارت تعلیم کی جانب سے اسکول انرولمنٹ ڈرائیو کا مقصد کورونا وائرس کے وبائی مرض کی وجہ سے ایک سال میں دو بار اسکولوں کی طویل بندش کے دوران اسکول چھوڑنے والے طلبا کی مدد کرنا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو