کورونا وائرس کے پھیلائو میں تیزی، سندھ حکومت نے ملیر کے 6 اسکول بند کردیئے

کورونا وائرس کے پھیلائو میں تیزی، سندھ حکومت نے ملیر کے 6 اسکول بند کردیئے

کورونا وائرس کے پھیلائو میں تیزی، سندھ حکومت نے ملیر کے 6 اسکول بند کردیئے

سندھ حکومت کے محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی نے بدھ کے روز ملیر ضلع کے چھ سرکاری اسکولوں کو سیل کردیا جس کی وجہ عملے میں پایا جانے والا کورونا وائرس بتایا گیا ہے۔

جن اسکولوں کو محکمہ تعلیم نے بند کرنے کا حکم بھیجا تھا ان میں گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول کونکر، گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول ماڈل حقانی کیمپس، گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول، حاجی سائیں رکھیو کیمپس، گورنمنٹ گرلز لوئر سیکنڈری اسکول کونکر، گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول جان محمد احمدانی اور گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول رادھو جوکھیو شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی پارٹ ون اور ٹو کی ڈیٹ شیٹ کا اعلان کردیا

اسکولوں کی بندش کے حوالے سے ملیر کے ضلعی افسر کی طرف سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسکولوں کو سیل کرنا پڑا کیونکہ اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپلز میں کورونا وائرس کا رزلٹ مثبت آیا تھا۔

نوٹیفکیشن میں مزید اسکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے سلسلے میں نیشنل ہیلتھ سروسز کے قواعد و ضوابط اور کوآرڈینیشن کے طریقہ کار اور ایس او پیز پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ متاثرہ افراد کے زیر استعمال رہنے والے کلاس رومز، عملے کے کمروں اور دیگر سہولیات کو جن سے متاثرہ افراد نے استفادہ کیا، انہیں کم از کم پانچ دن کے لیے مکمل طور پر بند کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: غیر ملکی طلبا کے لیے اہم نوٹیفیکیشن

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ عملے کے ساتھ براہ راست رابطے میں آنے والے عملے کے دیگر ممبرز کو پانچ دن کے لیے ازخود قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے اسکول کے احاطے میں تمام ایس او پیز کے مکمل اطلاق اور اس کی پیروی کو یقینی بنانے کے بعد یکم نومبر کو اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کا امکان ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو