سندھ میں میٹرک اور انٹر بورڈ کے امتحانات جون یا جولائی میں ہوں گے

سندھ میں میٹرک اور انٹر بورڈ کے امتحانات جون یا جولائی میں ہوں گے

سندھ میں میٹرک اور انٹر بورڈ کے امتحانات جون یا جولائی میں ہوں گے

منگل کے روز محکمہ تعلیم سندھ کی ذیلی کمیٹی نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات برائے 2021 کے انعقاد کی تاریخوں کی تجویز پیش کی۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری اسکولز کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں جون کے آخر یا جولائی کے آغاز سے امتحانات شروع کرنے کی تجویز پیش کی گئی، تاہم یہ بھی کہا گیا ہے کہ  حتمی فیصلہ امتحانات سے متعلق چیئرمین کی قائم کردہ انٹر بورڈ کمیٹی سفارشات پر غور کرتے ہوئے لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ایچ ای سی نے بین الاقوامی اسکالرشپ پروگرام کے تحریری ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا

اس سے قبل یہ تجویز پیش کی گئی تھی کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات بالترتیب 20 مئی اور 10 جون سے شروع کردیئے جائیں۔ یہ سفارشات اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کی گئیں جن میں سے 10 تجاویز پر افسران نے اتفاق کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی کے عہدیداروں نے مندرجہ ذیل سفارشات کو قبول کیا۔

کلاسوں کے دوبارہ آغاز کے فوراً بعد ہی اسکولوں اور کالجوں کو پریکٹیکلز مکمل کرنے کا پابند رکھا جاسکتا ہے۔

انٹر بورڈز کمیٹی کے چیئرمین کے فیصلہ کے مطابق امتحانی پرچے پرانے نمونوں کی طرز پر تیار کیے جاسکتے ہیں۔

تمام بورڈز کورونا وائرس کے موجودہ اسٹریٹجک ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے ماڈل پرچے تیار کرسکتے ہیں۔

امتحانات کی تاریخیں مندرجہ ذیل ہیں:

ایس ایس سی پارٹ ون اور ٹو سالانہ امتحانات برائے2021 کا آغاز 20 مئی 2021 سے ہوگا۔

ایچ ایس سی پارٹ ون اور ٹو کے سالانہ امتحانات برائے 2021 کا آغاز 10 جون 2021 سے ہوگا۔

امتحانی مراکز کے تمام داخلی سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت دی جا سکتی ہے کہ وہ امتحانات کے دوران ایس او پیز کی پیروی کریں جیسا کہ حکومت سندھ نے مطلع کیا ہے۔

امتحانات کے دوران ایس او پیز کے نفاذ کے ساتھ ساتھ امن وامان برقرار رکھنے کے لیے بھی ضلعی انتظامیہ کو بورڈ پر لیا جاسکتا ہے۔

اسسمنٹ سینٹرلائزڈ ہوسکتی ہے یا گھر کے ذریعے کی جائے گی، حکمت عملی کے مطابق ہر بورڈ کے ذریعہ فزیبلٹی اور دیگر پہلوؤں پر غور کیا جائے۔

ایس ایس سی پارٹ ٹو اور ایچ ایس سی پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان پرچے مکمل ہونے کے 90 دن بعد کیا جاسکتا ہے۔

اداروں کے سربراہان اور اساتذہ کے لیے بورڈ کی ذمہ داریوں کو انجام دینا لازمی قرار دیا جائے۔

ایس بی ٹی ای کے سلسلے میں تشخیصی مراکز بالترتیب حیدرآباد ، سکھر اور کراچی میں قائم کیے جائیں گے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو