وفاقی اعلان کے باوجود سندھ حکومت کا امتحانات کے مقررہ وقت پر لینے کا اعلان
وفاقی اعلان کے باوجود سندھ حکومت کا امتحانات کے مقررہ وقت پر لینے کا اعلان
کراچی: وفاقی حکومت کی جانب سے امتحانات ملتوی کرنے کے فیصلے کے باوجود محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں نویں تا بارہویں جماعت تک کے امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب حکومت نے نصاب میں اسلامی مواد کے بارے میں فیصلہ واپس لے لیا
ذرائع محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبہ بھر میں انٹر تک کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، سندھ اپنے تیار شدہ امتحانی شیڈول پر قائم ہے، سندھ میں نویں تا انٹر کے امتحانات ملتوی نہیں کیے جارہے، عید الفطر کے بعد کورونا کی صورتحال پر غور کیا جائے گا فی الوقت یہی فیصلہ ہے کہ امتحانات شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔
واضح رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق نرسری تا آٹھویں جماعت کے امتحانات 7 جون 2021ء کو لیے جائیں گے، نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات یکم جولائی سے شروع ہوں گے جو 15 جولائی تک جاری رہیں گے جبکہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 28 جولائی کو شروع ہوں گے جو 16 اگست تک جاری رہیں گے۔
مزید پڑھیں: اے 2 لیول کے امتحان کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے، برٹش کونسل پاکستان
دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر 15 جون تک تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔