سندھ حکومت کی فیس ریگولیشن کے نفاذ کی تیاری
سندھ حکومت کی فیس ریگولیشن کے نفاذ کی تیاری
صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اسماعیل راہو نے اعلان کیا ہے کہ سندھ حکومت یونیورسٹی کی ٹیوشن فیس کو ریگولیٹ کرے گی۔
اپنی وزارت کے نئے دفتر کے افتتاح کے موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ٹیوشن فیس سے زائد رقم وصول کرنے والی یونیورسٹیوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔
اجلاس کے دوران صوبائی وزیر نے درخواست کی کہ سیکرٹری یونیورسٹیز اور بورڈز ڈیپارٹمنٹ سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کی فیس کا اسٹرکچر پیش کریں۔
اس اقدام کے نتیجے میں، یونیورسٹی فیس کے اسٹرکچر کو ہم آہنگی میں لایا جائے گا، جس سے صوبے کے اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو فروغ ملے گا۔
ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز(ڈی آئی آر پی آئی ) سندھ کے مطابق نجی اسکولوں اور کالجوں کے طلباء ایڈوانس فیس ادا نہیں کریں گے۔
اس کے علاوہ نجی تعلیمی اداروں کو اپنے طلباء کو یونیفارم، نصابی کتب، کاپیاں اور دیگر اسٹیشنری کی اشیاء مخصوص دکانوں سے خریدنے پر مجبور کرنے سے منع کیا گیا ہے۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا