سندھ میں تعلیمی ادارے ہفتے کے روز تک بند رہیں گے
سندھ میں تعلیمی ادارے ہفتے کے روز تک بند رہیں گے
سندھ کے محکمہ تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ 26 اور 27 اگست بروز جمعہ اور ہفتہ کو تمام اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے بند رہیں گے کیونکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید بارش کی وارننگ جاری کی جاچکی ہے۔
صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق رین ایمرجنسی کے باعث 26 اور 27 اگست کو سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے رین ایمرجنسی اور بارش کی پیشگوئی کے باعث اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایک بیان میں، صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ کے کئی اضلاع اب بھی سیلاب سے متاثر ہیں اور زیادہ تر کالج اور اسکول زیر آب ہیں جس کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیوں کا تسلسل برقرار رکھنا مشکل ہے۔
بارشوں اور پاکستان کے محکمہ موسمیات کی تازہ ترین ایڈوائزری کی وجہ سے حکومت سندھ نے دو روز قبل بدھ اور جمعرات کے لیے اسکول اور کالج بند کر دیے تھے۔
جبکہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی نے 24 اور 25 اگست کو شیڈول کیے گئے تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا