محکمہ تعلیم سندھ کی اساتذہ اور تدریسی عملے کے لیے تحائف لینے پر پابندی
محکمہ تعلیم سندھ کی اساتذہ اور تدریسی عملے کے لیے تحائف لینے پر پابندی
تفصیلات کے مطابق ڈاٸریکٹر اسکولز نے شہر بھر کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو ہدایت کی ہے کہ سالانہ اسکول انسپیکشن کے دوران وہ کسی سے بھی تحفے تحائف وصول نہ کریں۔
ڈاٸریکٹر اسکولز فرناز ریاض کے مطابق اسکولز انسپیکشن کے دوران ڈی ای اوز اجرک، ٹوپی، کیک، کھانے پینے کی اشیا اور دیگر چیزیں اب وصول نہیں کر سکیں گے۔
انھوں نے کہا کہ احکامات کی خلاف ورزی پر افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جاٸے گی۔
یہ اقدام محکمہ تعلیم کے افسران کی جانب سے دوروں کے موقع پر تحائف وصول کرنے کے پییشگی زبانی احکامات کے بعد کیا گیا ہے، تحائف کی خریداری پر محکمہ تعلیم کی خطیر رقم خرچ ہوتی تھی۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا