بہن کی ٹیچر سے تلخ کلامی، بھائی کی سرکاری گرلز اسکول پر فائرنگ
بہن کی ٹیچر سے تلخ کلامی، بھائی کی سرکاری گرلز اسکول پر فائرنگ
راولپنڈی میں بہن کی اسکول ٹیچر سے تلخ کلامی کے بعد بھائی نے سرکاری گرلز اسکول پر فائرنگ کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ تھانہ جاتلی کے علاقے میں پیش آیا جہاں ملزم نوید نے اسکول پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے اسکول کے مرکزی دروازے میں سوراخ ہوگئے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نوید کی بہن اسکول میں ملازمہ رہ چکی ہے جس کی اسکول ٹیچر سے تلخ کلامی ہوئی تھی، ملازمہ کے بھائی نے اسکول پر اسی وجہ سے فائرنگ کی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا، مقدمہ درج کرکے ملزم گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔
سی پی او شہزاد ندیم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تھانے کی پولیس کو ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا