ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ سے 18 طلبا سمیت 20 افراد ہلاک
ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ سے 18 طلبا سمیت 20 افراد ہلاک
ٹیکساس پولیس نے حملہ آور کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا جس کی شناخت سلواڈور راموس کے نام سے ہوئی۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے ایلیمنٹری اسکول میں 18 سالہ نوجوان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 18 طلبا اورایک ٹیچر سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے ۔،تعدد طلبا شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ہلاک ہونے والے والوں میں دوسری سے چوتھی جماعت تک کے7سے 10 سال کی عمر کے بچے شامل ہیں۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں 18 سالہ حملہ آورمارا گیا۔ حملہ آور کی شناخت سلواڈور راموس کے نام سے ہوئی جو یووالڈی شہر کا رہائشی اورمقامی اسکول کا طالب علم تھا ۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق راموس نے اکیلے ہی اسکول پر حملہ کیا جب کہ اس سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہے۔
گورنر ٹیکساس گریگ ایبٹ نے ایلیمنٹری اسکول میں فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار بھی کیا۔
دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سلواڈور راموس نے اسکول جانے سے قبل اپنی دادی کو بھی گولی ماری تھی۔ ٹیکساس رینجرز کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق ریاستی سینیٹر رولینڈ گٹیریز نے بتایا کہ راموس کی دادی کو ہوائی جہاز کے ذریعے سان انتونیو منتقل کردیا گیا ہے۔