امریکا کی ورجینیا یونیورسٹی میں فائرنگ سے 3 طلباء ہلاک اور 2 زخمی
امریکا کی ورجینیا یونیورسٹی میں فائرنگ سے 3 طلباء ہلاک اور 2 زخمی
امریکا کی ورجینیا یونیورسٹی میں فائرنگ سے یونیورسٹی کے تین طلباء ہلاک اور دو زخمی ہوگئے، فائرنگ کرنے والے طالب علم کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی طلباء میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے، فائرنگ کرنے والے مشتبہ طالبعلم کو اقدام قتل اور ہتھیار رکھنے پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کرنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ فائرنگ گزشتہ رات یونیورسٹی طلباء کی بس پر کی گئی، طلباء کی بس فیلڈ ٹرپ سے واپس یونیورسٹی پہنچی تھی۔
یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے تینوں طلباء یونیورسٹی کی رگبی ٹیم کے کھلاڑی بھی تھے۔
مسلح نوجوان نے بس سے اترنے والے اپنے ساتھی کھلاڑیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین رگبی کھلاڑی جونیئر ریسیور لاول ڈیوس، جونیئر ریسیور ڈیون چنڈلر، اور جونیئر ڈیفنس اینڈ، لائن بیکر ڈی سیئن پیری ہلاک ہوگئے۔
بائیس سالہ سابق رگبی کھلاڑی کی فائرنگ سے ٹیم کے دو کھلاڑی زخمی بھی ہوئے، جن میں سے مائیک ہولنز کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جب کہ دوسری کھلاڑی نوجوان لڑکی ہے جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں کو قتل کرنے کے بعد ملزم کرسٹوفر ڈارنل جونز فرار ہوگیا تاہم پولیس ٹیم نے گاڑی اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے تعاقب کرکے 22 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال قتل کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا، تفتیشی عمل جاری ہے۔