شاہد آفریدی نے ٹانک میں لائبریری کا افتتاح کردیا

شاہد آفریدی نے ٹانک میں لائبریری کا افتتاح کردیا

شاہد آفریدی نے ٹانک میں لائبریری کا افتتاح کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور نامور بلے باز شاہد آفریدی نے اتوار کے روز ضلع ٹانک میں واقع ایک لائبریری کا افتتاح کیا۔ ڈپٹی کمشنر ٹانک محمد کبیر آفریدی کے مطابق لائبریری 15 سال سے لاوارث پڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لائبریری کی عمارت کو حال ہی میں دوبارہ تعمیر کیا گیا ہے اور انہوں نے نیشنل بک فاؤنڈیشن اور محکمہ اعلیٰ تعلیم کو خطوط لکھ کر مزید کتابیں بھیجنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بچوں کے لیے علم کی تلاش میں مدد کی غرض سے لائبریری کو کمپیوٹر عطیہ کیے جائیں گے۔

مزید پڑھئیے: پنجاب بورڈ انٹر، میٹرک کے خصوصی امتحانات کے نتائج رواں ماہ جاری کرے گا

شاہد آفریدی نے لائبریری کے افتتاح کے بعد مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم کی خوشحالی کے لیے ضروری ہے اور یہ ہر بچے کا بنیادی حق ہے کہ اسے اچھی اور معیاری تعلیم دی جائے۔ تاہم، انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ملک کے لاکھوں بچے تعلیم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔

شاہد آفریدی کے مطابق لائبریری کی مرمت اور بحالی کا مقصد بچوں کے لیے علم حاصل کرنے کے عمل کو آسان بنانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس لائبریری میں بہت جلد کمپیوٹر بھی دستیاب ہوں گے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو