اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر کے اسکولوں کے لیے نئے نظام الاوقات جاری کردیئے

اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر کے اسکولوں کے لیے نئے نظام الاوقات جاری کردیئے

اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر کے اسکولوں کے لیے نئے نظام الاوقات جاری کردیئے

 اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر کے تمام اسکولوں کے لیے موسم سرما کی نئی ٹائمنگ جاری کردی ہے۔ یہ ٹائم ٹیبل سرکاری و نجی دونوں طرح کے اسکولوں کے لیے نافذ العمل ہوگا۔ طلباء کی سنگل شفٹ یا ڈبل ​​شفٹ والے اسکولوں کو ایس ای ڈی کے متعین کردہ شیڈول کی تعمیل کرنی ہوگی۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے علاوہ طلبہ کی ایک ہی شفٹ والے اسکول پیر سے ہفتہ تک صبح 8:30 سے دوپہر ​​1:30 بجے تک کھلیں گے۔ جمعہ کے روز اسکول کے اوقات صبح 8:30 سے ​دوپہر سوا بارہ بجے تک ہوں گے۔ دوسری طرف ڈبل شفٹ والے اسکول پیر سے ہفتہ تک (صبح کی شفٹ) صبح سوا 8 سے دوپہر سوا بارہ بجے تک کام کریں گے۔ جمعہ کے روز یہ اسکول نئے نظام الاوقات کی پیروی کریں گے اور دوپہر 2 بجے سے شام 5  بجے تک (شام کی شفٹ) میں کام کریں گے۔

مزید پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی کا اپنے طلباء کو فیس میں رعایت دینے کا اعلان

ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈائون کا شکار رہنے کے چھ ماہ بعد اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے متعلقہ اسکول حکام کو ہدایت کی ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام مناسب اقدامات کو نافذ کیا جارہا ہے۔

کنٹرولنگ افسر کے ساتھ مشاورت کے بعد یہ طے کیا گیا ہے کہ ہیڈ ٹیچر جمعہ کے علاوہ روزانہ 10 منٹ کے لیے ایک وقفے کا شیڈول بنا سکتا ہے۔

حکام نے اسکول انتظامیہ کو مشورہ دیا ہے کہ دوپہر کے کھانے کے وقفے کے دوران سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر پر بھی غور کریں۔ کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچنے کے لیے ایس او پیز پر عمل در آمد کو برقرار رکھنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: ایم بی بی ایس میں داخلے کی پالیسی میں اختلافات پر ایس ایچ سی کی کارروائی

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے حکام نے اسکولوں کے آغاز اور اختتامی وقت کے لیے 15 منٹ کی ایڈجسٹمنٹ کی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 16 اکتوبر 2020 سے تمام اسکول اس منصوبے پر عمل کریں گے۔ موسم سرما کا ایک نیا شیڈول تجویز کیا گیا ہے جو 31 مارچ 2021 تک لاگو رہے گا۔

اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر کے اسکولوں کے لیے نئے نظام الاوقات جاری کردیئے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو