برٹش کونسل نے پاکستانی طلباء کے لیے اسکالرشپس کی تعداد دُگنی کردی
برٹش کونسل نے پاکستانی طلباء کے لیے اسکالرشپس کی تعداد دُگنی کردی
پاکستانی طلباء برٹش کونسل کی بدولت اب 100 فیصد مزید اسکالرشپس کے لیے درخواست دے سکیں گے۔
یہ اسکالرشپس نوجوان خواتین اور لڑکیوں کے لیے اسکاٹ لینڈ پاکستانی اسکالرشپ پروگرام کے ذریعے پیش کی جاتی ہیں۔ برٹش کونسل کے ذریعے اسکاٹش حکومت پاکستانی خواتین کو یہ وظائف فراہم کرتی ہے۔
اسکاٹش حکومت کے بین الاقوامی ترقی کے وزیر نیل گرے نے اسکالرشپ فنڈنگ کے لیے اضافی 500,000 پائونڈز دینے کا اعلان کیا۔
سیلاب سے متاثر ہونے والی پسماندہ علاقوں کی رہائشی لڑکیوں کو دو گنا زیادہ اسکالر شپس حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ اسکاٹش وزیر کا کہنا ہے کہ یہ اسکالرشپ فراہم کرنے سے سیلاب سے متاثرہ خواتین اور لڑکیوں کو اپنی تعلیم جاری رکھنے کا بہتر موقع ملے گا۔
اسکاٹش پاکستان اسکالرشپ اسکیم کے ذریعے پاکستان میں پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کو اعلیٰ تعلیم اور ثانوی تعلیم کے حصول میں مدد کے لیے وظائف فراہم کیے جاتے ہیں۔ یہ اسکیم پاکستان بھر میں ایچ ای سی کے ذریعے تسلیم شدہ تمام یونیورسٹیوں کے لیے اوپن ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ فاؤنڈیشن ثانوی سطح (گریڈ 8-12) پر نوجوان لڑکیوں کو اسکالرشپس فراہم کرتی ہے، جس سے وہ مالی مجبوریوں کے باوجود اپنی تعلیم کو آگے بڑھا سکتی ہیں، جو کہ زیادہ تر پاکستانی لڑکیوں کو درپیش ایک تشویش ناک امر ہے۔
پاکستان میں خواتین اور لڑکیاں تعلیم کے حصول اور بااختیار بننے کے سفر میں ان اسکالرشپس سے مستفید ہوں گی۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا