اگلے ماہ اسکول کھلنے کا کوئی امکان نہیں، سعید غنی
اگلے ماہ اسکول کھلنے کا کوئی امکان نہیں، سعید غنی
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اگلے ماہ اسکولوں کے دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے پر ابھی شکوک و شبہات موجود ہیں جیسا کہ اس کا اعلان وفاقی وزارت تعلیم نے پہلے کیا تھا۔
کورونا وائرس کے وبائی مرض کی موجودہ دوسری لہر کے پیش نظر یہ شبہ ہے کہ تعلیمی اداروں کو جنوری 2021 میں دوبارہ کھول دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: وفاقی تعلیمی بورڈ کا سپلیمنڑی امتحانات ختم کرنے کا فیصلہ
یہ بات صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی نے بدھ کے روز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔
تاہم ، صوبائی وزیر نے بتایا کہ اس بار امتحانات میں شرکت کیے بغیر طلباء کو ترقی نہیں دی جائے گی۔
صوبائی وزیر کا یہ بیان صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں ریکارڈ اضافے 206،489 کے درمیان سامنے آیا ہے جس میں صرف 22 دن میں 32،139 انفیکشن ریکارڈ کیے گئے۔
مزید پڑھیں: مدرسے ابھی بھی کیوں کھلے ہیں؟ وزیر اعظم عمران خان کا استفسار
صوبہ سندھ نے دسمبر کے آغاز سے ہی کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کو بھی ایک حیرت انگیز شرح کے ساتھ نوٹ کیا ہے کیونکہ اس وائرس سے ایک ماہ میں 444 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
اس کے علاوہ کراچی اور حیدرآباد میں پاکستان میں کورونا وائرس کی اعلیٰ ترین فریکوئنسی کا پتہ چلا ہے اور متعدد مواقع پر اس وائرس کے کیسز کی مثبت شرح 15 فیصد کو عبور کرتی نظر آتی ہے۔
گذشتہ ماہ وفاقی حکومت نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کی سفارشات پر واضح ہدایات دی تھیں کہ تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر سے 10 جنوری تک بند رہیں گے، جبکہ اسکولوں کو 11 جنوری کو دوبارہ کھلنا تھا۔