پنجاب ایچ ای سی کی جانب سے تعلیم سے وابستہ افراد کے لیے ایک بڑی خوش خبری
پنجاب ایچ ای سی کی جانب سے تعلیم سے وابستہ افراد کے لیے ایک بڑی خوش خبری
پنجاب ہائر ایجوکیشن کونسل نے کانفرنسز اور انٹرنیشنل ٹریول گرانٹ کے لیے مالی اعانت کا اعلان کردیا۔ پی ایچ ای سی نے اعلان کیا ہے کہ کونسل بین الاقوامی سفری فنڈنگ کے مواقع، سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کر رہی ہے۔ پی ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ٹریول گرانٹ ایک قابل قدر موقع ہے جو باصلاحیت اور اہل اسکالرز پر مرکوز ہے جو بیرون ملک میں ہونے والی کسی بھی مشہور کانفرنس یا سمپوزیم میں اپنے مقالے پیش کرنا چاہتے ہیں۔
ان کانفرنسز، سیمینارز اور سمپوزیم میں شرکت کے خواہش مند طلبا کے لیے ضروری ہے کہ ان کا لکھا ہوا مقالہ ان کے کسی ہم مرتبہ یا ہم جماعت اسٹوڈنٹ کے تجزیے کے ساتھ نتھی ہو اور مکمل طوالت کا تجزیہ مصنف کے ذریعے پیش کیا جانے والا پیپر ہونا چاہیے۔
اس ٹریول گرانٹ کے علاوہ پی ایچ ای سی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ کونسل پنجاب کے صوبائی ہائر ایجوکیشن اداروں میں منعقدہ کانفرنسز اور سیمینارز کی میزبانی کرنے میں بھی معاونت کرے گی۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں احتجاج کے بعد ایچ ای سی نے ٹی ٹی ایس اساتذہ کے مطالبات مان لیے
بین الاقوامی سفری گرانٹ کے لیے:
پی ایچ ای سی محققین کو بیرون ملک سفر کرنے اور بین الاقوامی پروگراموں میں اپنے مالی تعاون کے ساتھ اپنے کام کو پیش کرنے کے بہترین مواقع فراہم کرتی ہے۔
پنجاب ہائر ایجوکیشن کونسل کی پالیسیوں کے مطابق ٹریول گرانٹ میں فضائی سفر کے کرایے کی کوریج اور ایونٹ، سمپوزیم یا سیمینار کے لیے رجسٹریشن فیس کے ساتھ رہائش کی فیس بھی شامل ہوگی۔
پی ایچ ای سی انٹرنیشنل ٹریول گرانٹ سے مستفید ہونے والوں کو باقاعدہ اضافی الاؤنس بھی فراہم کرے گی۔
مزید پڑھیں: اے آئی یو نے بی اے 2020 کی ڈیٹ شیٹ کا اعلان کردیا
قومی کانفرنسز اور سیمینارز کے لیے:
کانفرنسز اور سیمینارز کی منصوبہ بندی کرنے اور ان کے انعقاد کی ضرورت کے پیش نظر، پی ایچ ای سی، پنجاب کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو کونسل کی جانب سے دی جانے والی مالی مدد سے سرگرمیاں منظم کرنے کی اجازت دیتی ہے۔
ان سرگرمیوں کی مالی کوریج میں تمام مقررین کے سفری اور رہائش کے اخراجات شامل کیے جائیں گے۔ اس سفر اور رہائش کی کوریج قومی اور غیر ملکی زبانوں میں خطاب کرنے والے مقررین کے لیے ہوگی۔
پی ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ کونسل ان اخراجات کو بھی پورا کرے گی جو تصانیف کو پیش کرنے اور پرنٹ کرنے کے لیے استعمال ہوں گے۔ پی ایچ ای سی کی جانب سے دی جانے والی گرانٹ قومی کانفرنسز اور سیمینارز کے لیے اسٹیشنری کے اخراجات کی تلافی بھی کرے گی۔