پنجاب حکومت نے نئے تعلیمی سال کے ساتھ نئے امتحانی کیلنڈر کا بھی اعلان کردیا
پنجاب حکومت نے نئے تعلیمی سال کے ساتھ نئے امتحانی کیلنڈر کا بھی اعلان کردیا
راولپنڈی: پنجاب بھر کے تمام سرکاری اسکولوں میں نیا تعلیمی سال 15 مئی سے شروع ہوگا جبکہ نرسری جماعت سے ساتھویں جماعت تک سالانہ امتحانات اپریل کے آخری ہفتے سے مئی کے پہلے دس دن تک ہوں گے۔
مزید پڑھیں: پرائیویٹ اسٹوڈنٹس کو اعلیٰ تعلیم سے محرومی کا خدشہ
سالانہ امتحانات کا نیا خصوصی کوویڈ پیٹرن بھی جاری کر دیا گیا ہے اس سالانہ امتحانی پیٹرن کے تحت 50 نمبر ہوم ورک کے رکھے گئے ہیں یہ ہوم ورک تمام طلبہ و طالبات کو آن لائن یا اسکول بلا کر دیا جائیگا جبکہ 50 فیصد نمبر امتحانات کے ہوں گے۔
مزید پڑھیں: پشاور یونیورسٹی کا بڑا فیصلہ
سالانہ پرچے نارمل انداز میں لئے جائیں گے اس سال کررونا کرکے باعث طلبہ و طالبات کے پرچے سخت نہیں ہوں گے مارکنگ بھی نارمل ہوگی۔ تعلیمی افسران کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ موسم گرما کی چھٹیاں اس سال 10 سے 15 جون کے درمیان شروع ہوں گی اور 15 اگست سے تمام اسکول دوبارہ کھولے جائیں گے۔