پنجاب یونیورسٹی میں ایل ایل بی کے داخلے کے نئے شیڈول کا اعلان
پنجاب یونیورسٹی میں ایل ایل بی کے داخلے کے نئے شیڈول کا اعلان
پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے ایل ایل بی (پانچ سالہ) پارٹ ون، ٹو، تھری اور فور کے ضمنی امتحانات برائے 2020 اور ایل ایل بی (تین سالہ) پارٹ ون، ٹو اور تھری کے ضمنی امتحانات برائے 2020کے لیے آن لائن داخلہ فارم اور فیس جمع کروانے کے لیے نظر ثانی شدہ شیڈول کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی انوکھی خواہش، سر آئزک نیوٹن کے سر پر اسکارف پہنانے کی تمنا
ذرائع کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایا کہ آن لائن داخلہ فارمز قبول کرنے کی آخری تاریخ اور سنگل فیس جمع کرانے والے اور دیر سے درخواست دینے والوں کے لیے امتحانات کی قابل ادائیگی فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اپریل 2021 ہے، جبکہ ڈبل فیس جمع کرانے والے امیدواروں کے لیے آخری تاریخ 5 سے 7 مئی 2021 تک ہے۔
مزید تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
کورونا وائرس کی خوفناک وبائی صورتحال پیدا ہونے کے بعد یونیورسٹی کے ایل ایل بی پروگرام میں داخلے کے حوالے سے ہدایات میں ترمیم کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور یو او بی بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے سرگرم
اگرچہ پنجاب یونیورسٹی نے یہ امتحانات پہلے سے طے شدہ تاریخ پر شروع کرنے کا ارادہ کیا تھا، لیکن اس کے محکمہ امتحانات (ڈیپارٹمنٹ آف ایگزامینیشن) کا ارادہ تھا کہ وبائی مرض کے حوالے سے پروٹوکول کی پوری پابندی کے ساتھ امتحانات کا انعقاد کیا جائے۔