پاکستان کی ترقی، تکنیکی ترقی سے جُڑی ہوئی ہے، صدر عارف علوی

پاکستان کی ترقی، تکنیکی ترقی سے جُڑی ہوئی ہے، صدر عارف علوی

پاکستان کی ترقی، تکنیکی ترقی سے جُڑی ہوئی ہے، صدر عارف علوی

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے مطابق ملک کو بروقت اور دانشمندانہ فیصلے کرنے، اپنے اداروں کی تعمیر اور مستحکم جمہوریت کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ کاروبار کے لیے سازگار ماحول اور قوم کی خدمت کرنے کی شدید خواہش کی ضرورت ہے۔

منگل کے روز صدر مملکت نے غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ، سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے 26ویں کانووکیشن سے خطاب کیا۔

ڈاکٹر علوی نے اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس آگے بڑھنے کے لیے تمام ضروری اجزاء موجود ہیں۔ قدرتی اور انسانی ساختہ بحرانوں اور آفات کا سامنا کرتے ہوئے، پاکستانی عوام نے بے حد قوت اور برداشت کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ ایک قوم کے طور پر ابھرنے اور دنیا کی بہترین قوم بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے 40 سال سے زائد عرصے سے لاکھوں افغان مہاجرین کا خیر مقدم کیا ہے اور اب بھی کررہا ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی اور کووڈ 19 کی وبا کے خلاف بہترین اقدامات کیے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ اگر ہم اپنے انسانی وسائل کو جدید ترین معلومات، اعلیٰ معیار کی تعلیم اور عصری ہنر فراہم کرکے ان کی ترقی پر توجہ دیں تو ان کا خیال تھا کہ جلد ہی وہ دن آنے والے ہیں جب ہم اپنے ملک کو عالمی سطح پر اپنا مناسب مقام حاصل کرتے ہوئے دیکھیں گے۔ 

صدر علوی نے کہا کہ مقامی تعلیمی اداروں کو بہترین ممکنہ صلاحیتوں کے حامل اعلیٰ تربیت یافتہ، باشعور اور قابل افراد پیدا کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے نیم تعلیم یافتہ اور غیر تعلیم یافتہ آبادیوں کو جدید ترین تکنیکی مہارتیں سکھانے کے لیے مختلف تربیتی اور ترقیاتی پروگراموں کی تشکیل کی اہمیت پر بھی زور دیا تاکہ وسیع پیمانے پر غیر استعمال شدہ وسائل کے بہترین ممکنہ استعمال کے ذریعے دولت اور خوشحالی پیدا کرنے کے لیے انتہائی ضروری ہنر مند انسانی وسائل فراہم کیے جا سکیں۔  

انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنی مواصلاتی صلاحیتوں کو نکھارنے پر توجہ دیں اور اخلاقی اصولوں کے ساتھ علم کے حصول پر اپنی کوششیں مرکوز رکھیں جو ایک صحت مند اور خوشگوار معاشرے کی نشوونما کے لیے ضروری ہیں۔

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو