صدر عارف علوی کا پی آئی اے آئی سی کے امتحانی مرکز میں امیدواروں سے خطاب
صدر عارف علوی کا پی آئی اے آئی سی کے امتحانی مرکز میں امیدواروں سے خطاب
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں صدارتی اقدام برائے مصنوعی ذہانت اور کمپیوٹنگ کے امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔
پی آئی اے آئی سی ایک جدید پروگرام ہے، جو سیلانی انٹرنیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کے اشتراک سے قائم کیا گیا تھا، اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو جدید ترین آن لائن تربیت فراہم کرکے بااختیار بنانا ہے۔
پورے سندھ سے تقریباً 25,000 طلباء نے پی آئی اے آئی سی کے تحت سافٹ ویئر، مصنوعی ذہانت، بلاک چین، انٹرنیٹ آف تھنگز، نیٹ ورکنگ اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے ترقی پذیر شعبوں میں آن لائن کورسز کے لیے داخلہ امتحان برائے 2022 میں حصہ لیا۔
ڈاکٹر عارف علوی نے امتحان سے قبل طلباء سے خطاب کرتے ہوئے انہیں سخت محنت کرنے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پر توجہ دینے کی تجویز دی۔
انہوں نے کہا کہ ان کورسز کو مکمل کرنے والے طلباء کی آمدنی کے وسیع امکانات ہوں گے۔ صدر مملکت نے کہا کہ تربیت کے بعد، آپ اپنا کاروبار مستحکم کر سکتے ہیں کیونکہ حکومت نے کامیاب جوان پروگرام شروع کیا ہے، جو نوجوانوں کو دس لاکھ روپے تک کی بلا سود مالی امداد فراہم کرتا ہے۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا