وزیر اعظم ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا عمل جاری ہے، فواد چوہدری

وزیر اعظم ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا عمل جاری ہے، فواد چوہدری

وزیر اعظم ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا عمل جاری ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران اپنے تحریری جواب میں وزیر اعظم ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کے منصوبے کو شیئر کیا۔

مزید پڑھیں: کے یو نے ایم بی بی ایس نتائج برائے 2020 کا اعلان کردیا

وفاقی وزیر نے انکشاف کیا کہ وزیر اعظم ہاؤس میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کے منصوبے پر کام جاری ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ سیشن کی وضاحت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس کی لوکیشن پر یونیورسٹی قائم کرنے کے منصوبے کو پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام برائے 2020-2021 میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

اجلاس کی صدارت قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے کی۔

مزید پڑھیں: سندھ میں یونیورسٹیز ترقیاتی فنڈز کا استعمال کرنے میں ناکام

انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد اسلام آباد کے ماسٹر پلان پر بھی نظر ثانی کی گئی ہے۔ مزید یہ کہ حالیہ تبادلوں کی لہر میں وزیر اعظم عمران خان وفاقی کابینہ میں نئے چہروں کو لانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کی ذمے داریاں سونپ دی جائیں گی۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو