پشاور یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سردار خان دنیا کے بہترین محققین میں شامل
پشاور یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سردار خان دنیا کے بہترین محققین میں شامل
پشاور یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سردار خان دنیا کے بہترین محققین میں شامل ہو گئے، اسٹینفورڈ یونیورسٹی امریکہ نے بین الاقوامی طور پر سے سب سے زیادہ ریسرچ حوالاجات دینے کے لحاظ سے ٹاپ دو فیصدکی لسٹ شائع کر دی ہے جس میں سائنس کے 22شعبوں کا انتخاب کیا گیا۔
مزید پڑھیں: این ٹی ایس امتحانات جنوری تک مکمل کیے جائیں، صوبائی وزیر تعلیم
پروفیسر ڈاکٹر سردار خان شعبہ ماحولیاتی سائنسز کے چیئرمین اور ایڈوانس سٹڈڈیز کے ڈائر یکٹر کے طور پر فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ قومی اور بین االقوامی ایورڈ یافتہ پروفیسر ڈاکٹر سردار خان گولڈ میڈلسٹ ہونے کے ساتھ ساتھ اگریکلچر یونیورسٹی چائنہ میں پروفیسر کی حثیت سے بھی کا م کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: اسکول کی بندش کے دوران طلبہ سے آدھی فیس وصول کی جائے، حنا پرویز بٹ
انہوں نے 22سالہ تجربے کے دوران دو پوسٹ ڈاکٹریٹ،180 ریسرچ پیپرز،27 پی ایچ ڈی اور 25ایم فیل اسکالرزکی سپر ویژن کی جبکہ گیارہ قومی اور بین القوامی ایورڈز جیتے ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عابد نے اس حوالے سے سب کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پشاور یونیورسٹی کا امریکی ٹاپ یونیورسٹی اسٹینفورڈ کی دو فیصدریسرچ حوالہ جات میں پشاور یونیورسٹی کا نام آنا یونیورسٹی کے اساتذہ کی ذہانت کا اعتراف ہے